کفن چوروں کے انکشافات |
پانچویں قبر جب کھودی تو ا سکی حالت گزَشتہ چاروں قبروں سے بالکل برعکس تھی ۔ قبر حدِ نظر تک وسیع تھی ، اندر ایک تَخت پر خُوبرُونوجوان بیٹھا ہوا تھا ۔غیبی آواز نے بتایا: اِس نے جوانی میں توبہ کرلی تھی اورنمازو روزہ کا سختی سے پابند تھا۔
( ماخوذ از تذکرۃ الواعظین ۶۱۲ کوئٹہ)
(۳۔۴)کھوپڑی میں سیسہ بھرا ہوا تھا
حضرتِ عبدالمؤمن بن عبداللہ بن عیسیٰ رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ فرماتے ہیں کہ ایک کفن چور جس نے توبہ کرلی تھی، اُس سے میں نے دریافت کیا کہ کفن چوری کے دَور میں اگر تم نے کوئی سنسنی خیزچیز دیکھی ہوتو بتاؤ۔ اِس پر اُس نے کہا کہ میں نے ایک بار ایک شخص کی قَبْر کھودی تو اس کے تمام جسم میں کیلیں ٹُھکی ہوئی تھیں اورایک بڑی کیل اُس کے سر میں جب کہ دوسری دونوں ٹانگوں کے بیچ میں پَیوَست تھی۔ایک اور کفن چور سے دریافت کیا گیا تو اس نے بتایا کہ میں نے