Brailvi Books

کفن چوروں کے انکشافات
7 - 31
آگ کی کِیلیں
    تیسری قبر کھودی تو اس میں بھی ایک بھیانک منظر تھا۔ مردہ گُدّی کی طرف زَبان نکالے ہوئے تھا اوراس کے جسم میں آگ کی کیلیں ٹھکی ہوئی تھیں ۔ غیبی آواز نے بتایا : یہ غیبت کرتا، چغلی کھاتا اورلوگوں کو آپس میں لڑواتا تھا۔
آگ کی لپیٹ میں
    چوتھی قبر کھودی تو میری نگاہوں کے سامنے ایک بے حدسنسنی خیز منظر تھا! مُردہ آگ میں اُلٹ پلٹ ہورہا تھااور فرشتے اس کو آگ کے گُرزوں (یعنی آتَشیں ہتھوڑوں )سے مار رہے تھے ۔ مجھ پر ایک دم دہشت طاری ہوگئی اورمیں بھاگ کھڑا ہوا۔ مگر میرے کانوں میں ایک غیبی آواز گونج رہی تھی کہ یہ بد نصیب نَماز اورروزهٔ  رَمَضان میں سُستی کیا کرتاتھا۔
Flag Counter