کفن چوروں کے انکشافات |
لگا:عالی جاہ ! میں ایک کفن چور ہوں۔آج رات میں نے پانچ قبروں سے عبرت حاصل کی اور توبہ پر آمادہ ہوا۔
شرابی کا انجام
کفن چُرانے کی غرض سے میں نے جب پہلی قَبْر کھودی تو مُردے کا منہ قبلہ سے پھرا ہوا تھا ۔ میں خوفزدہ ہوکر جوں ہی پلٹا کہ ایک غیبی آواز نے مجھے چونکا دیا۔ کوئی کہہ رہا تھا: ''اِس مردے سے عذاب کا سبب تودریافت کرلے ۔ '' میں نے گھبرا کر کہا: مجھ میں ہمّت نہیں ، تم ہی بتاؤ!آواز آئی :یہ شخص شرابی اورزانی تھا۔
خنزیر نُمامردہ
دوسری قبر کھودی تو ایک دل ہلادینے والامنظر میری آنکھوں کے سامنے تھا۔کیادیکھتا ہوں کہ مُردہ کا منہ خِنزیر جیساہوچکا ہے اورطوق وزنجیر میں جکڑا ہوا ہے ۔ غیب سے آوازآئی : یہ جھوٹی قسمیں کھاتا اور حرام روزی کماتا تھا۔