Brailvi Books

کفن چوروں کے انکشافات
5 - 31
(۲)بھیانک قبریں
      ایک بار خلیفہ عبدالملک کے پاس ایک شخص گھبرا یا اہوا حاضر ہوا اورکہنے لگا:عالی جاہ!میں بے حد گنہگار ہوں اورجاننا چاہتاہوں کہ میرے لئے مُعافی بھی ہے یا نہیں؟خلیفہ نے کہا: کیا تیرا  گناہ زمین وآسمان سے بھی بڑا ہے ؟ اُس نے کہا : بڑا ہے ۔ خلیفہ نے پوچھا :کیا تیر ا گناہ لوح وقلم سے بھی بڑا ہے ؟ جواب دیا:بڑا ہے ۔ پوچھا: کیا تیر ا گناہ عرش وکرسی سے بھی بڑا ہے؟ جواب دیا: بڑا ہے۔خلیفہ نے کہا: بھائی یقیناتیرا گناہ اللہ عزوجل کی رحمت سے تو بڑا نہیں ہو سکتا ۔ یہ سن کر اس کے سینے میں تھما ہوا طوفان آنکھوں کے ذَرِیعے اُمنڈآیا اوروہ دھاڑیں مار مار کر رونے لگا۔ خلیفہ نے کہا:بھئی آخِر مجھے پتا بھی تو چلے کہ تمہار ا  گناہ کیاہے ؟ اِس پر اُس نے کہا: حضور!مجھے آپ کو بتاتے ہوئے بے حد نَدامت ہورہی ہے تاہم عرض کیے دیتاہوں، شاید میری توبہ کی کوئی صورت نکل آئے۔یہ کہہ کر اس نے اپنی داستان دہشت نشان سنانی شروع کی۔ کہنے
Flag Counter