کفن چوروں کے انکشافات |
ہمّت کر کے اس مُردے سے پوچھا:تُوکون تھا اورتیر اجُرم کیا ہے؟اُس نے جواب دیا: ''میں مسلمان تھا مگر افسوس! میں نے اللہ عَزَّوَجَلَّ کی بہت نافرمانیاں کی ہیں اور میری طرح بَہُت سے گنہگار عذاب میں گرفتارہیں۔''اُس نے مزید کہا:
قَبْر میں باغ
اِسی طرح ایک دَفعَہ میں نے ایک قَبْر کھودی تو قَبْر کو اندر سے بَہُت ہی وسیع پایااور دیکھا کہ ایک نہایت ہی خوشنمُا باغ ہے جس میں نَہریں بہ رہی ہیں اور ایک حسین وجمیل نوجوان اُس باغ میں مزے لوٹ رہا ہے ۔ میں نے اُس نوجوان سے پوچھا : تجھے کس عمل کے سبب یہ انعام ملاہے ؟وہ بولا: میں نے ایک واعِظ سے سنا تھا کہ جوشخص عاشورہ کے روز چھ رَکعت نَفل پڑھے اللہ عَزَّوَجَلَّ اُس کی مغفِرت فرمادیتاہے ۔لہٰذا میں ہرسال عاشُورہ کے دن چھ رَکعَتَیں پڑھا کرتا تھا۔
(ماخوذاًراحتُ القلوب ص ۸۵ شبیر برادرز ،مرکز الاولیاء لاھور)