| کفن چوروں کے انکشافات |
اُس سے بات نہ کریں ، اُس کے پاس نہ بیٹھیں، تو ضَرور وہ(بے نَمازی ) اِس (بائیکاٹ) کا سزاوار (یعنی لائق) ہے۔ (بے نمازی چُونکہ ظالم ہے اس لئے اس کی صُحبت سے بچنے کی تاکیدِ مزید کرتے ہوئے سیِّدی اعلیٰ حضرت نے قراٰنی آیت پیش کی ہے چُنانچِہ لکھتے ہیں کہ) اللہ تعالیٰ فرماتا ہے:
وَ اِمَّا یُنۡسِیَنَّکَ الشَّیۡطٰنُ فَلَا تَقْعُدْ بَعْدَ الذِّکْرٰی مَعَ الْقَوْمِ الظّٰلِمِیۡنَ ﴿۶۸﴾
(پ۷ الانعام ۶۸)
ترجَمۂ کنزالایمان:اورجو کہیں تجھے شیطان بُھلاوے تو یاد آئے پر ظالموں کے پاس نہ بیٹھ۔
قَضا عمری کا آسان طریقہ
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!ہمیشہ نمازِ با جماعت کا اِہتِمام کیجئے ہر گز کوتاہی نہ فرمایئے ۔ جن کے ذمّہ قضا نَمازیں ہیں سچّی توبہ کر کے ادا کرنے کی ترکیب کریں۔ اس ضِمن میں ملفوظاتِ اعلیٰ حضرت حصّہ اوّل صَفْحَہ70 تا 71 سے عرض و ارشاد مُلا حَظہ فرمایئے:بعض حاضِرین نے عرض کیا کہ حضور دُنیوی