| کفن چوروں کے انکشافات |
کے ستَّر ڈنک ہیں اور ہر ڈنک میں زہر کی تھیلی ہے ۔ وہ بچّھوجب بے نَمازی کو ڈنک مارتا ہے تو اُس کا زہر اس کے سارے جسم میں سَرایت کرجاتاہے اوراس زَہر کی گرمی ایک ہزار سال تک رہتی ہے ۔ اس کے بعد اس کی ہڈّیوں سے گوشت جَھڑتا ہے اور اس کی شرمگاہ سے پیپ بہنے لگتی ہے اورتمام جہنَّمی اُس پر لعنت بھیجتے ہیں۔
(قُرَّۃُ العُیُون معہ الرَّوضُ الفائِق ص۳۸۵، کوئٹہ)
بے نَمازی کی صُحبت سے بچو!
میرے آقا اعلیٰ حضرت،اِمامِ اَہلسنّت،مولیٰناشاہ امام اَحمد رضا خان عليہ رحمۃُ الرَّحمٰن نَماز ترک کرنے کے عذاب اور بے نَمازی کی صُحبت میں بیٹھنے کی مُمانَعَت کرتے ہوئے فتاوٰی رضویہ جلد 9 صَفْحَہ158تا 159 پر فرماتے ہیں: جس نے قصداً ایک وقت کی (نماز) چھوڑی ہزاروں برس جہنَّم میں رہنے کا مستحق ہوا، جب تک توبہ نہ کرے اور اس کی قضا نہ کر لے ، مسلمان اگر اُس کی زندگی میں اُسے (یعنی اس بے نمازی کو) یک لخت(بالکل) چھوڑ دیں