| کفن چوروں کے انکشافات |
منقول ہے کہ قیامت کے دن ایک شخص کو اللہ عَزَّوَجَلَّ کی بارگاہ میں کھڑا کیا جائے گا، اللہ تبارَکَ وَتعالیٰ اسے جہنَّم میں جانے کا حکم فرمائے گا۔ وہ عرض کریگا: یااللہ عَزَّوَجَلَّ ! مجھے کس لئے جہنَّم میں بھیجا جارہاہے ؟ارشادہوگا : نمازوں کو ان کا وقت گزار کر پڑھنے اورمیرے نام کی جھوٹی قسمیں کھانے کے وجہ سے ۔
(مُکاشَفَۃُ الْقُلو ب ص۱۸۹ دارالکتب العلمیۃ بیروت)
سیاہ خَچَّر نُما بِچُّھو
منقول ہے ، جہنَّم میں ایک وادی ہے جس کا نام ''لملم''ہے، اس میں اونٹ کی گردن کی طرح موٹے موٹے سانپ ہیں، ہر سانپ کی لمبائی ایک ماہ کی مَسافَت کے برابر ہے ۔ جب یہ سانپ بے نَماز ی کو ڈسے گا تو اُس کا زہر اس کے جسم میں ستَّر سال تک جوش مارتا رہے گا ۔ اورجہنَّم میں ایک وادی ہے جس کا نام ''جَبُّ الْحُزْن''ہے اس میں کالے خَچَّر کی مانند بچّھوہیں ۔ اس