Brailvi Books

کفن چوروں کے انکشافات
21 - 31
ہولناک کنواں
    میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! جب نماز وں کو قضا کر کے پڑھنے کی سزا یہ ہے تو سرے سے نماز نہ پڑھنے والوں کا کس قدر خوف ناک انجام ہوگا ۔ یاد رکھئے! جو کوئی جان بوجھ کر نماز کو قضا کر کے پڑھے گا وہ ''وَیل ''کا مستحق ہے ۔ ویل جہنَّم میں ایک خوفناک وادی ہے جس کی سختی سے خود جہنَّم بھی پناہ مانگتا ہے ۔ نیز جہنَّم میں ایک ''غیّ''نامی وادی ہے اس کی گرمی اورگہرائی سب سے زیادہ ہے اس میں ایک ہولناک کنواں ہے جس کا نام ''ہب ہب''ہے جب جہنَّم کی آگ بجھنے پرآتی ہے اللہ عَزَّوَجَلَّ اُس کُنویں کو کھول دیتاہے جس سے وہ بدستور بھڑکنے لگتی ہے یہ ہولناک کُنواں بے نَمازیوں ، زانیوں ، شرابیوں ، سودخوروں اورماں باپ کو ایذادینے والوں کے لیے ہے ۔
        ( بہارِ شریعت حصہ ۳ ص ۲ ،مکتبۃ المدینہ باب المدینہ کراچی)
Flag Counter