ایک شخص کی بہن فوت ہوگئی ۔ جب وہ اسے دَفن کر کے لوٹا تو یاد آیا کہ رقم کی تھیلی قَبْر میں گرگئی ہے چُنانچِہ وہ اپنی بہن کی قَبْر پرآیااوراُس کو کھودا تاکہ تھیلی نکال لے ۔ اُس نے دیکھا کہ بہن کی قَبْر میں آگ کے شُعلے بھڑک رہے ہیں ۔چُنانچِہ اس نے جُوں تُوں قَبْر پر مٹّی ڈالی اورغمگین روتا ہوا ماں کے پاس آیا اور پوچھا :پیاری امّی جان!میری بہن کے اعمال کیسے تھے؟وہ بولی: بیٹا کیوں پوچھتے ہو؟عرض کی:''میں نے اپنی بہن کی قَبْر میں آگ کے شعلے بھڑکتے دیکھے ہیں ۔''یہ سُن کر ماں رونے لگی او رکہا: افسوس!تیری بہن نَماز میں سُستی کیا کرتی تھی اورنَماز کے اوقات گزار کر پڑھا کرتی تھی (یعنی نماز قضا کر کے پڑھتی تھی)