سرکارِمدینہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلم نے صَحابۂ کرام علیہم الرضوان سے فرمایا : آج رات دو شخص (یعنی جبرائیل ومیکائیل علیہمَا السلام)میرے پاس آئے اورمجھے ارضِ مقدَّسہ میں لے آئے ۔ میں نے دیکھاکہ ایک شخص لیٹا ہے اوراس کے سِرہانے ایک شخص پتَّھراُٹھائے کھڑا ہے اورپے درپے پتّھر سے اس کا سرکچل رہا ہے ، ہر بار کچلنے کے بعد سرپھر ٹھیک جاتاہے ۔ میں نے ان فرشتوں سے کہا: سبحٰن اللہ عزوجل !یہ کون ہیں؟انہوں نے عرض کی: آگے تشریف لے چلئے(مزید مناظِردکھانے کے بعد)فِرِشتوں نے عرض کی: پہلا شخص جو آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلم نے دیکھا( یعنی جس کا سرکُچلا جا رہا تھا)یہ وہ تھا جس نے قرآن یاد کر کے چھوڑ دیا تھا اور فرض نمازوں کے وقت سوجانے کا