کفن چوروں کے انکشافات |
حضرتِ سیِّدُنا حسن بصری رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ کے دستِ مبارَک پر ایک ایسے کفن چور نے توبہ کی جس نے سینکڑوں کفن چُرائے تھے ۔ حضرتِ سیِّدُنا حسن بصری رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ کے استِفسار پر اس نے تین قبروں کے پُراَرسرار واقِعات بیان کیے۔چُنانچِہ اُس نے کہا:
آگ کی زَنجیریں
ایک بار میں نے ایک قَبْر کھودی تو اس میں ایک دل ہلادینے والا منظرتھا ۔کیا دیکھتاہوں کہ مُردے کا چِہرہ سیاہ ہے ، ہاتھ پاؤں میں آگ کی زنجیریں ہیں اوراُس کے منہ سے خون اور پیپ جاری ہے ۔ نیز اس سے اِس قَدَر بدبورآرہی تھی کہ دِماغ پھٹا جارہا تھا۔ یہ خوفناک منظر دیکھ کر میں ڈر کر بھاگنے ہی والا تھا کہ مُردہ بول پڑا:کیوں بھاگتاہے؟آ،اورسن کہ مجھے کس گناہ