کفن چوروں کے انکشافات |
شیطان لاکھ سُستی دلائے مگر یہ رسالہ (32 صفحات) مکمَّل پڑھ لیجئے اِن شاءَ اللہ عَزَّوَجَلَّ نمازوں اور نیکیوں کی رغبت اور گناہوں کی نفرت بڑھے گی۔
دُرُود شریف کی فضیلت
خا تَمُ المُر سَلین، رَحمۃٌ لِّلْعٰلمین ،شفیعُ الْمُذْنِبِیْنِ، اَنیسُ الْغَرِیبِین، سِراجُ السَّالِکین، مَحبوبِ ربُّ الْعٰلَمین،جنابِ صادِق واَمین صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم و عَزَّوَجَلَّ کا فرمانِ دلنشین ہے:جب جُمعرات کا دن آتا ہے اللہ تعالیٰ فِرِشتوں کو بھیجتا ہے جن کے پاس چاندی کے کاغذ اور سونے کے قلم ہوتے ہیں وہ لکھتے ہیں، کون یومِ جُمعرات اور شبِ جُمُعہ مجھ پر کثرت سے دُرُود پاک پڑھتا ہے۔
(کنز العمال ج۱ص۲۵۰ رقم۲۱۷۴ دار الکتب العلمیۃ بیروت)
صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہُ تعالٰی علٰی محمَّد