کفن چوروں کے انکشافات |
ہوتے ہیں، نَماز بیماریوں سے بچاتی ہے ۔ نَماز دعاؤں کی قبولیت کا سبب ہے ، نَماز سے روزی میں بَرَکت ہوتی ہے ، نَماز اندھیری قبر کا چراغ ہے ، نَماز عذاب قبر سے بچاتی ہے ، نَماز جنت کی کنجی ہے، نَماز پل صرا ط کے لیے آسانی ہے ، نَماز جہنَّم کے عذاب سے بچاتی ہے ،نَماز میٹھے میٹھے آقا صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلم کی آنکھوں کی ٹھنڈک ہے۔نَمازی کو تاجدارِ رسالت صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلم کی شَفاعت نصیب ہوگی اورنَمازی کے لیے سب سے بڑی نعمت یہ ہے کہ اسے بروزِ قیامت اللہ تعالیٰ کا دیدارہوگا۔
بے نَمازی کا ہَولناک انجام
بے نَمازی سے اللہ تعالیٰ ناراض ہوتاہے ۔ جو جان بوجھ کر ایک نَماز چھوڑ دیتاہے اُس کا نام جہنَّم کے دروازے پر لکھ دیا جاتاہے ۔ نَماز میں سستی کرنیوالے کو قبر اس طرح دبائے گی کہ اس کی پسلیاں ٹوٹ پھوٹ کر ایک دوسرے میں پیوست ہوجائیں گی ،اُس کی قبر میں آگ بھڑکا دی جائے گی اوراُس پر ایک گنجا