کفن چوروں کے انکشافات |
وَ مَاۤ اَصَابَکُمۡ مِّنۡ مُّصِیۡبَۃٍ فَبِمَا کَسَبَتْ اَیۡدِیۡکُمْ وَ یَعْفُوۡا عَنۡ کَثِیۡرٍ ﴿ؕ۳۰﴾
(پ۲۵ الشوری ۳۰)
ترجَمۂ کنز الایمان: اور تمہیں جو مصیبت پہنچی وہ اس سبب سے ہے جو تمہارے ہاتھوں نے کمایا اور بہت کچھ تو مُعاف فرمادیتا ہے۔
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! یقینا دنیا وآخرت کی ہر پریشانی کا حل اللہ تعالیٰ اوراس کے حبیب صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلم کی فرمانبرداری میں ہے ۔منقول ہے:
مَنْ کَانَ لِلّٰہِ کَانَ اللہُ لَہ ٗ.
یعنی '' جو شخص اللہ عَزَّوَجَلَّ کا فرماں بردار بن جاتاہے تواللہ عَزَّوَجَلَّ اس کا کارساز ومددگار بن جاتاہے۔''
(تفسیر روح البیان،سورۃ لقمان،تحت الایۃ:۴ج۷ص۶۴)
ہم کیوں پریشان ہیں؟
مسلمانوں کے لیے سب سے پہلا فرض نماز ہے مگر افسوس کہ آج ہماری مسجدیں ویران ہیں۔ یقینا نماز دین کا ستون ہے ، نَماز اللہ تعالیٰ کی خوشنودی کا سبب ہے ، نَماز سے رحمت نازِل ہوتی ہے ، نَماز سے گناہ معاف