Brailvi Books

کفن چوروں کے انکشافات
16 - 31
    صدرُ الشَّریعہ،بدرُ الطَّریقہ حضرتِ علامہ مولیٰنامفتی محمد امجد علی اعظمی علیہ رحمۃ اللہ القوی فرماتے ہیں:عذابِ قبر کا انکار وُہی کریگا جو گمراہ ہے ۔
        ( بہارِ شریعت حصہ اول ص ۵۷ مکتبۃ المدینہ باب المدینہ کراچی)
نماز کی برکتیں
    میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! اَلْحَمْدُ لِلّٰہ ! ہم مسلمان ہیں اور مسلمان کا ہر کام اللہ عَزَّوَجَلَّ اور اُس کے حبیب صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلم کی خوشنودی کے لئے ہونا چاہئے۔مگر افسوس!آج ہماری اکثریت نیکی کے راستے سے دُور ہوتی جارہی ہے ،شاید اِسی وجہ سے ہمیں طرح طرح کی پریشانیوں کا سامناہے۔کوئی بیمار ہے تو کوئی قرضدار،کوئی گھریلو ناچاقیوں کا شکار ہے تو کوئی تنگ دست وبے رُوز گار ، کوئی اولاد کا طلبگار ہے تو کوئی نافرمان اولاد کی وجہ سے بیزار۔ اَلغَرَض ہر ایک کسی نہ کسی مصیبت میں گرفتار ہے۔اللہ عَزَّوَجَلَّ قرآن پاک میں ارشاد فرماتا ہے:
Flag Counter