Brailvi Books

کفن چوروں کے انکشافات
14 - 31
     عذابِ قبر کا تذکِرہ کرتے ہوئے پارہ 11 سورۃُ التَّوبہ آیت نمبر 101میں ارشاد ہوتا ہے:
سَنُعَذِّبُہُمۡ مَّرَّتَیۡنِ ثُمَّ یُرَدُّوۡنَ اِلٰی عَذَابٍ عَظِیۡمٍ ﴿۱۰۱﴾ۚ
 (پ۱۱التوبۃ۱۰۱)
ترجَمۂ کنزالایمان:جلد ہم انہیں دوبارہ عذاب کریں گے پھر بڑے عذاب کی طرف پھیرے جائیں گے۔
مُنافقین کی رُسوائی
    حضرتِ سیِّدُنا ابنِ عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہما مذکورہ آیتِ مبارَکہ کی تفسیر کرتے ہوئے فرماتے ہیں کہ رسولُ اللہ عزوجل وصلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم نے جُمُعہ کے دن خطبہ دیا اور ارشاد فرمایا :'' اے فُلاں کھڑے ہو جا اور نکل جا کیونکہ تو مُنافقِ ہے۔'' آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم نے مُنافِقوں کا نام لے لے کر ان کو مسجِد سے نکال دیا اوران کو خوب رُسوا کیا ۔ پھرحضرتِ سیِّدُناعمر فاروقِ اعظم رضی اللہ تعالیٰ
Flag Counter