عذابِ قبر کے مُتَعَلِّق پارہ24سورۃُ المؤمِن آیت نمبر46میں اللہ عَزَّوَجَلَّ فرماتاہے :
اَلنَّارُ یُعْرَضُوۡنَ عَلَیۡہَا غُدُوًّا وَّ عَشِیًّا ۚ وَ یَوْمَ تَقُوۡمُ السَّاعَۃُ ۟ اَدْخِلُوۡۤا اٰلَ فِرْعَوْنَ اَشَدَّ الْعَذَابِ ﴿۴۶﴾
ترجَمۂ کنزالایمان: آگ جس پر صبح وشام پیش کئے جاتے ہیں ۔ اور جس دن قیامت قائم ہو گی حکم ہو گا فرعون والوں کو سخت تر عذاب میں داخل کرو۔ (پ۲۴المؤمن ۴۶۔۴۵)
اِس آیت میں واضِح طور پر عذابِ قبر کا بیان ہے اس طرح کہ اَ شَدَّ الْعَذَابِ یعنی سخت ترعذاب سے جہنَّم کا عذاب مراد ہے جو قیامت کے دن ہو گا اس سے پہلے جو عذاب ہے وہ عذاب ، عذابِ قبر ہے ۔
( عُمدۃ القاری ج۶ ص ۲۷۴ ،دار الفکر بیروت و نزھۃ القاری ج۲ ص ۸۶۲ فرید بک اسٹال مرکز الاولیاء لاھور)