کفن چوروں کے انکشافات |
ہی میں دفن ہوتے ہیں ورنہ خواہ کوئی شخص جل جائے ، ڈوب جائے ، اس کو مچھلیاں کھا جائیں، جنگل میں درندے پھاڑ کھائیں ، کیڑے مکوڑے کھاجائیں ، یا ہوا میں اس کی راکھ اُڑاد ی جائے ہر صورت میں اُس کے ساتھ جزا وسزاکاسِلسِلہ ہوگا۔
برزخ کے معنی
برزخ کے لفظی معنی آڑ اور پردہ کے ہیں اور مرنے کے بعد سے لے کر قیامت میں اٹھنے تک کا وقفہ برزخ کہلاتا ہے۔چُنانچِہ برزخ کیمُتَعَلِّق پارہ 18 سورۂ مؤمنون آیت نمبر 100 میں اللہ عَزَّوَجَلَّ فرماتاہے :
وَ مِنْ وَّ رَآئِہِمۡ بَرْزَخٌ اِلٰی یَوْمِ یُبْعَثُوۡنَ ﴿۱۰۰﴾
(پ۱۸المؤمنون ۱۰۰)
ترجَمۂ کنزالایمان:اور اُن کے آگے ایک آڑ ہے اس دن تک جس دن اٹھائے جائیں گے۔
حضرتِ سیِّدُنا مجاہد رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ اس آیت کی تفسیر میں فرماتے ہیں کہ: