Brailvi Books

جنت میں لے جانے والے اعمال
99 - 736
دیگر مساجد میں ایک لاکھ نَمازیں پڑھنے سے افضل ہے اور میری مسجد میں ایک ہزار نَمازیں پڑھنے سے اور بیت المقدس میں پانچ سو نمازیں ادا کرنے سے افضل ہے۔''    

     ایک اور روایت میں ہے کہ ''مسجد حرام میں ایک نَماز پڑھنا دیگر مساجدمیں ایک لاکھ نَمازیں پڑھنے اور مسجد نبوی شریف میں ایک ہزار نَمازیں پڑھنے سے افضل ہے اور بیت المقدس میں ایک نَماز پڑھنا عام مساجد میں پانچ سو نَمازیں پڑھنے سے افضل ہے۔''
(الترغیب والترہیب ، کتاب الحج ،ج۲،رقم۱۰، ص۱۴۰)
(۲۲۴)۔۔۔۔۔۔ حضرتِ سیدنا اَنَس بن مالک رضی اللہ تعالی عنہ سے روایت ہے کہ تاجدارِ رسالت، شہنشاہِ نُبوت، مَخْزنِ جودوسخاوت، پیکرِ عظمت و شرافت، مَحبوبِ رَبُّ العزت،محسنِ انسانيت صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلّم نے فرمایا،''جس نے میری مسجد میں لگاتار چالیس نَمازیں پڑھ لیں اس کے لئے جہنم  سے آزادی لکھ دی جائے گی اوروہ نفا ق سے بری  ہوجائے گا ۔''
    (مسند احمد ، مسند اَنَس بن مالک النضر ، رقم ۱۲۵۸۴ ، ج ۴، ص ۳۱۱)
Flag Counter