Brailvi Books

جنت میں لے جانے والے اعمال
98 - 736
مسجد حرام اور مسجد نبوی علی صاحبھا الصلوۃ والسلام میں

نَماز پڑھنے کا ثواب
(۲۱۹)۔۔۔۔۔۔ حضرتِ سیدنا ابو ہریرہ رضی اللہ تعالی عنہ سے روایت ہے کہ سیِّدُ المبلغین، رَحْمَۃ لِّلْعٰلَمِیْن صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلّم نے فرمایا،'' میری اس مسجد میں ایک نَمازپڑھنا مسجد حرام کے علا وہ دیگر مساجد میں ایک ہزار نَماز یں پڑھنے سے افضل ہے۔''
(صحیح مسلم ، کتا ب الحج ،با ب فضل الصلوۃ بمسجد ی مکۃ والمدینہ ،رقم ،۱۳۹۴، ص ۷۲۰ )
(۲۲۰)۔۔۔۔۔۔ حضرتِ سیدنا عبداللہ بن زبیر رضی اللہ تعالی عنہما سے روایت ہے کہ اللہ عزوجل کے مَحبوب، دانائے غُیوب، مُنَزَّہ عَنِ الْعُیوب صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلّم نے فرمایا کہ ''میری اس مسجد میں نَماز پڑھنا مسجد حرام کے علاوہ دیگر مساجد میں نَماز پڑھنے سے افضل ہے اور مسجد حرام میں ایک نَماز پڑھنا ایک لاکھ نَمازیں پڑھنے سے افضل ہے ۔''
(مسند احمد ، مسند المدنیین/ حدیث عبداللہ عن الزبیر بن العوام، رقم ۱۶۱۱۷،ج ۵ ،ص ۴۵۲)
(۲۲۱)۔۔۔۔۔۔ حضرتِ سیدنا جا بر رضی اللہ تعالی عنہ سے روایت ہے كہ نور کے پیکر، تمام نبیوں کے سَرْوَر، دو جہاں کے تاجْوَر، سلطانِ بَحرو بَرصلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلّم نے فرمایا کہ'' میری اس مسجد میں نَماز پڑھنا مسجد حرام کے علاوہ دیگر مساجد میں ایک ہزار نمازیں پڑھنے سے افضل ہے اور مسجد حرام میں ایک نَماز پڑھنا دیگر مساجدمیں ایک لاکھ نَمازیں پڑھنے سے افضل ہے ۔''
(مسند احمد، مسند جابربن عبداللہ ، رقم ، ۱۴۷۰۰، ج ۵، ص ۱۰۸)
(۲۲۲)۔۔۔۔۔۔ حضرتِ سیدنا جا بر رضی اللہ تعالی عنہ سے روایت ہے كہ شہنشاہِ خوش خِصال، پیکرِ حُسن وجمال،، دافِعِ رنج و مَلال، صاحب ِجُودو نوال، رسولِ بے مثال، بی بی آمنہ کے لال صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلّم نے فرمایا کہ'' میری اس مسجد میں نَماز پڑھنا مسجد حرام کے علاوہ دیگر مساجد میں ایک ہزار نماز یں پڑھنے سے افضل ہے اور میری اس مسجد میں جمعہ ادا کرنا مسجد حرام کے علاوہ دیگر مساجد میں ایک ہزار جمعے ادا کرنے سے افضل ہے اورمیری اس مسجد میں رمضان کا ایک مہینہ گزارنا مسجد حرام کے علاوہ دیگر مساجد میں ایک ہزار ماہ رمضان گزارنے سے افضل ہے۔''
(بیہقی شعب الایمان ، با ب فی المناسک،فصل فضل الحج والعمرۃ ، رقم ۴۱۴۷، ج۳، ص ۴۸۶)
(۲۲۳)۔۔۔۔۔۔ حضرتِ سیدنا ابودَرْدَاء رضی اللہ تعالی عنہ سے روایت ہے كہ خاتِمُ الْمُرْسَلین، رَحْمَۃُ الِّلْعٰلمین، شفیعُ المذنبین، انیسُ الغریبین، سراجُ السالکین، مَحبوبِ ربُّ العلمین، جنابِ صادق و امين صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلّم نے فرمایا،'' مسجد حرام میں نَماز پڑھنا
Flag Counter