Brailvi Books

جنت میں لے جانے والے اعمال
100 - 736
مسجد اقصیٰ میں نماز پڑھنے کا ثواب
    پچھلے صفحات میں گزر چکا کہ حضرتِ سیدنا ابودَرْدَاء رضی اللہ تعالی عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ تعالی علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا،'' بیت المقدس میں ایک نَماز پڑھنا عام مساجد میں پانچ سو نَمازیں پڑھنے سے افضل ہے۔''

(۲۲۵)۔۔۔۔۔۔ حضرتِ سیدنا عبد اللہ بن عمر و رضی اللہ تعالی عنہ سے روایت ہے كہ نور کے پیکر، تمام نبیوں کے سَرْوَر، دو جہاں کے تاجْوَر، سلطانِ بَحرو بَرصلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلّم نے فرمایا،'' جب حضرتِ سیدنا سلیمان بن داؤد علیہما السلام بیت المقدس کی تعمیر سے فارغ ہو ئے تو انہوں نے اللہ عزوجل سے ایک ایسی بادشاہت کا سوال کیا جو ان کے بعد کسی اور کو حاصل نہ ہو اور وہ اسکی بادشا ہت کا مظہر ہو او ر یہ سوال کیا کہ اس مسجد میں جو بھی نَماز کے ارادے سے آئے وہ گناہوں سے ایسا پاک ہوجائے جیسا کہ اس کی ماں نے اسے جنا تھا۔ پھر رسول ِاکرم صلی اللہ تعالی علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ ''دو چیزیں تو انہیں عطافرمادی گئیں اور مجھے امید ہے کہ تیسری چیز بھی انہیں عطا فرمادی گئی ہوگی ۔ ''
   (مسند احمد ،مسند عبداللہ بن عمروبن العا ص، رقم ۶۶۵۵ ، ج ۲، ص ۵۸۹ بتغیر قلیل)
 (۲۲۶)۔۔۔۔۔۔ حضرتِ سیدنا اَنَس رضی اللہ تعالی عنہ سے روایت ہے كہ سرکارِ والا تَبار، ہم بے کسوں کے مددگار، شفیعِ روزِ شُمار، دو عالَم کے مالک و مختار، حبیبِ پروردگارصلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلّم نے فرمایا ،'' آدمی کا اپنے گھر میں نَماز پڑھنا ایک نَماز کے برابر ہے اور محلے کی مسجد میں نَماز پڑھنا پچیس نَمازوں کے برابر ہے اورجامع مسجد میں نَماز پڑھنا پانچ سو نَماز وں کے برابر ہے اور مسجد اقصیٰ اور میری مسجد (یعنی مسجد ِ نبوی)میں نَماز پڑھنا پچاس ہزارنَمازوں کے برابر ہے اور مسجد حرام میں نَمازپڑھنا ایک لاکھ نَمازوں کے برابر ہے۔ ''
  (سنن ابن ماجہ ، کتا ب اقامۃ الصلوۃ ، باب ماجاء فی الصلوۃ الخ ، رقم۱۴۱۳ ، ج ۲، ص ۱۷۶)
Flag Counter