(۱۹۶)۔۔۔۔۔۔ حضرتِ سیدنا سَعِیْد بن مسیب رضی اللہ تعالی عنہ فرماتے ہیں کہ جب ایک انصاری صحابی رضی اللہ عنہ کی موت کا وقت قریب آیا تو انہوں نے فرمایا کہ میں تمہیں ثواب کی امید پر ایک حدیث سناتا ہوں ،میں نے رسو ل اللہ صلی اللہ تعالی علیہ وآلہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا ،''جب تم میں سے کوئی شخص کامل وضو کرکے نَمازکی طرف چلتا ہے تو اس کے دایاں قدم اٹھانے پر اللہ عزوجل اس کے لئے ایک نیکی لکھتا ہے اور بایاں قدم رکھنے پر اس کا ایک گناہ مٹا دیتا ہے، اب چاہے تم میں سے کوئی مسجد کے قریب رہے یا دُور،پھر اگروہ مسجد میں حاضرہوا اور باجماعت نَماز ادا کی تواس کی مغفرت کردی جائے گی اور اگر وہ شخص مسجد میں حاضر ہوا اور کچھ رکعتیں نکل چکی تھیں بقیہ کچھ رکعتیں اس نے پالیں اور نَماز مکمل کرلی تو اس کی بھی مغفرت کردی جائے گی اور اگر وہ مسجد میں جماعت کی نیت سے حاضر ہوا لیکن جماعت ہوچکی تھی پھر اس نے تنہا نَماز اداکی تو اس کی بھی مغفرت کردی جائے گی۔''