Brailvi Books

جنت میں لے جانے والے اعمال
86 - 736
باجماعت نماز ادا کرنے کا ثواب
(۱۷۸)۔۔۔۔۔۔ حضرتِ سیدنا ابن عمر رضی اللہ تعالی عنہما سے روایت ہے كہ سرکارِ والا تَبار، ہم بے کسوں کے مددگار، شفیعِ روزِ شُمار، دو عالَم کے مالک و مختار، حبیبِ پروردگارصلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلّم نے فرمایا،'' باجماعت نماز ادا کرنا تنہا نمازپڑھنے سے ستائیس درجے افضل ہے۔ ''
    (صحیح بخاری ،کتا ب الاذان ،با ب فضل صلوۃ الجماعۃ ،رقم ۶۴۵ ،ج ۱، ص ۲۳۲)
(۱۷۹)۔۔۔۔۔۔ حضرتِ سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ تعالی عنہ سے روایت ہے کہ ا ۤقائے مظلوم، سرورِ معصوم، حسنِ اخلاق کے پیکر،نبیوں کے تاجور، مَحبوبِ رَبِّ اکبرصلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلّم نے فرمایا ،''مرد کا جماعت کے ساتھ نَماز ادا کرنا اس کے اپنے گھراور بازار میں نَماز ادا کرنے سے پچیس درجے افضل ہے ،اور اس کی وجہ یہ ہے کہ جب وہ اچھے طریقے سے وضو کرتاہے پھر مسجد کی طرف نکلتاہے اور اس کی نیت صرف نَماز کی ہوتی ہے تواس کے ہر قدم پر اللہ تعالی اس کا ایک درجہ بلند فرماتاہے اور اس کی ایک خطا کو معاف فرمادیتاہے۔ جب وہ نَماز پڑھ لیتاہے تو جب تک اپنی جگہ پر بیٹھا رہتاہے ،فرشتے اس کے لئے دعائے مغفر ت کرتے رہتے ہیں اور کہتے ہیں ،''اے اللہ عزوجل! اس کی مغفرت فرما ،اے اللہ عزوجل !اس پر رحم فرما۔'' اورجب تک تم میں سے کوئی نَماز کے انتظارمیں ہوتاہے نَماز ہی میں ہوتاہے ۔'' ایک اورروایت میں ہے کہ ''جب تک وہ کسی کو ایذا نہ پہنچائے یا کوئی بات نہ کرے توفرشتے عر ض کرتے رہتے ہیں کہ اے اللہ عزوجل !اس کی مغفرت فرما، اے اللہ عزوجل اس کی توبہ قبول فرما ۔''
(صحیح بخاری ،کتا ب الاذان ،با ب فضل صلوۃ الجماعۃ ،رقم ۶۴۷ ،ج ۱ ،ص ۲۳۳)
وضاحت:
     اس حدیث سے ظاہر ہوتا ہے کہ اگر بند ہ فقط نماز کے ارادے سے اپنے گھر سے نکلے تو اسے یہ عظیم ثواب حا صل ہوگا اور اگر وہ گھر سے نَماز اور کسی دوسرے مقصد کے لئے نکلے تو ہر قد م پر ملنے والا ثوا ب اسے کامل طور پر حا صل نہ ہوگا اور یہ بات بھی ظاہر ہوتی ہے کہ با جماعت نَماز ادا کرنے سے تنہا نَماز کے مقابلے میں کئی گنا زیا دہ ثواب حا صل ہوتا ہے۔ واللہ اعلم بالصواب
(۱۸۰)۔۔۔۔۔۔ حضرتِ سیدنا ابن مسعود رضی اللہ تعالی عنہ سے روایت ہے کہ نبی مُکَرَّم،نُورِ مُجسَّم، رسول اکرم، شہنشاہ ِبنی آدم صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلّم نے فرمایا ،'' مرد کا باجماعت نَماز پڑھنا اس کے تنہا نَماز پڑھنے سے پچیس درجے افضل ہے ۔''
(مسند احمد ،مسند عبد اللہ بن مسعو د ، رقم ۳۵۶۴ ،ج ۲، ص ۹)
(۱۸۱)۔۔۔۔۔۔ حضرتِ سیدنا ابن مسعود رضی اللہ تعالی عنہ فرما تے ہیں کہ'' جسے یہ پسند ہو کہ وہ قیامت کے دن اللہ عزوجل سے
Flag Counter