Brailvi Books

جنت میں لے جانے والے اعمال
84 - 736
صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلّم نے فرمایا ،''اللہ عزوجل فرماتاہے کہ میں نے تمہاری امت پر پانچ نَمازیں فرض فرمائی ہیں اور ان کے بارے میں اپنے آپ سے عہدکیا ہے کہ جو ان (یعنی نمازوں)کوپابندی کے ساتھ ان کے وقت میں ادا کریگا اسے جنت میں داخل کروں گا اور جو ان کوپابندی کے ساتھ ادا نہ کریگا اس کے لئے میرے پاس کوئی عہد نہیں۔''
(سنن ابی داؤد ،کتا ب الصلوۃ ،باب المحافظۃ علی وقت الصلوۃ، رقم ۰ ۴۳ ،ج ۱ ،ص ۱۸۸)
(۱۷۳)۔۔۔۔۔۔ حضرتِ سیدنا عبد اللہ بن مسعود رضی اللہ تعالی عنہ فرماتے ہیں كہ نور کے پیکر، تمام نبیوں کے سَرْوَر، دو جہاں کے تاجْوَر، سلطانِ بَحرو بَرصلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلّم ایک مرتبہ صحابہ کرام علیہم الرضوان کے قریب سے گزرے توفرمایا ،''کیا تم جانتے ہو کہ تمہار ا رب تبارک وتعالیٰ کیا فرماتاہے ؟ '' صحابہ کرام رضی اللہ تعالی عنہم نے عرض کیا ،''اللہ عزوجل اور اسکا رسول صلی اللہ تعالی علیہ وآلہ وسلم بہتر جانتے ہیں۔'' سرکا ر صلی اللہ تعالی علیہ وآلہ وسلم نے تین مرتبہ یہی سوال کیا پھر فرمایا،'' اللہ عزوجل فرماتاہے کہ مجھے اپنی عزت اور اپنے جلال کی قسم ! جو بھی نَماز کو اس کے وقت میں ادا کرے گا میں اسے جنت میں داخل فرماؤں گا اور جو اِن کو وقت گزارکرادا کرے گا اگر میں چاہوں گا تو اس پر رحم فرماؤں گااور اگر چاہوں گا تو اسے عذاب دوں گا۔''
    (طبرانی کبیر،رقم ۱۰۵۵۵،ج ۱۰، ص۲۲۸)
(۱۷۴)۔۔۔۔۔۔ حضرتِ سیدنا اَنَس بن مالک رضی اللہ تعالی عنہ سے روایت ہے كہ شہنشاہِ خوش خِصال، پیکرِ حُسن وجمال،، دافِعِ رنج و مَلال، صاحب ِجُودو نوال، رسولِ بے مثال، بی بی آمنہ کے لال صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلّم نے فرمایا،'' جو نَمازوں کو اپنے وقت میں ادا کرے اور نَمازکے لئے کامل وضو کرے اور اس کے قیام ،رکوع ،اور سجود کو خشوع وخضوع سے اداکرے تواس کی نماز سفید رو شنی کی طر ح چمکتی ہوگی اور کہے گی کہ اللہ عزوجل تیری اسی طرح حفاظت فرمائے جس طرح تو نے میری حفاظت کی اور جو نَماز کو بے وقت ادا کرے اور اس کے لئے کامل وضو نہ کرے اور اس کے رکوع و خشوع اور سجود کو پورا نہ کرے تو وہ اس سے اس حال میں جدا ہوگی کہ کالی سیاہ ہوگی اور کہتی ہوگی کہ اللہ تعالی تجھے برباد کرے جیساکہ تو نے مجھے برباد کیا۔''
 (طبرانی اوسط ، رقم ۳۰۹۵ ،ج ۲ ،ص ۲۲۷)
Flag Counter