Brailvi Books

جنت میں لے جانے والے اعمال
83 - 736
اوّل وقت میں نَماز پڑھنے کا ثواب
(۱۶۶)۔۔۔۔۔۔ حضر ت ابن مسعود رضی اللہ تعالی عنہ فرماتے ہیں کہ میں نے آقائے مظلوم، سرورِ معصوم، حسنِ اخلاق کے پیکر،نبیوں کے تاجور، مَحبوبِ رَبِّ اکبرصلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلّم سے سوال کیا ''کونسا عمل اللہ عزوجل کے نزدیک سب سے پسندید ہ ہے ؟''فرمایا،'' وقت پر نماز پڑھنا ۔''
      (صحیح بخاری ، کتاب التوحید ، رقم ۳۴ ۷۵ ، ج ۴، ص ۵۸۹ بتغیر قلیل)
(۱۶۷)۔۔۔۔۔۔ حضرتِ سیدتنا ام فَروہ رضی اللہ عنہا ان عورتوں میں سے ہیں جنہوں نے نبی مُکَرَّم،نُورِ مُجسَّم، رسول اکرم، شہنشاہ ِبنی آدم صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلّم کی بیعت کی تھی۔آپ رضی اللہ عنہافرماتی ہیں کہ سرورِکونین صلی اللہ تعالی علیہ وآلہ وسلم سے پوچھا گیا ''کونساعمل سب سے افضل ہے ؟''تو ارشاد فرمایا،'' وقت پر نَماز پڑھنا ۔''
(سنن ابی داؤد ، کتاب الصلوۃ ، با ب المحا فطۃ علی وقت الصلوات ، رقم ۲۶ ۴، ج ۱، ص ۱۸۶)
(۱۶۸)۔۔۔۔۔۔ حضرتِ سیدناعیاض رضی اللہ تعالی عنہ فرماتے ہیں کہ میں نےشہنشاہِ مدینہ،قرارِ قلب و سینہ، صاحبِ معطر پسینہ، باعثِ نُزولِ سکینہ، فیض گنجینہ صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلّم کوفرماتے ہوئے سنا ،''اللہ عزوجل کے ذکر کی پابندی کیاکرو اوراپنی نَمازیں اوّل وقت میں ادا کیا کرو،اللہ تعالی تمہیں دگنا ثواب عطا فرمائے گا۔''
 (طبرانی کبیر ،رقم ۱۰۱۳ ، ج ۱۷، ص ۳۶۹)
(۱۶۹)۔۔۔۔۔۔ حضرتِ سیدنا ابن عمر رضی اللہ تعالی عنہما سے روایت ہے کہ نور کے پیکر، تمام نبیوں کے سَرْوَر، دو جہاں کے تاجْوَر، سلطانِ بَحرو بَرصلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلّم نے فرمایا،'' اوّل وقت کو آخری وقت پر ایسی فضیلت حاصل ہے جیسی آخرت کو دنیا پر فضیلت حاصل ہے۔''
   (الترغیب والترہیب ،کتا ب الصلوۃ ، الترغیب فی الصلوۃ فی اول وقتھا ، رقم ۵ ،ج ۱ ،ص ۱۵۶)
(۱۷۰)۔۔۔۔۔۔ حضرتِ سیدنا ابن عمر رضی اللہ تعالی عنہما سے روایت ہے كہ حضورِ پاک، صاحبِ لَولاک، سیّاحِ افلاک صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلّم نے فرمایا،'' نَماز کا اوّل وقت اللہ عزوجل کی رضا ہے اور آخری وقت اللہ عزوجل کی طرف سے رخصت ہے ۔''
(سنن ترمذی ، کتا ب ابو اب الصلوۃ ،باب ماجاء فی الوقت الاول الخ ،رقم ۱۷۲ ،ج۱،ص ۲۱۷)
(۱۷۱)۔۔۔۔۔۔ حضرتِ سیدنا عبادہ بن صامت رضی اللہ تعالی عنہ فرماتے ہیں کہ میں گواہی دیتاہوں کہ میں نےسیِّدُ المبلغین، رَحْمَۃ لِّلْعٰلَمِیْن صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلّم کو فرماتے ہوئے سنا کہ ''اللہ عزوجل نے پانچ نَمازیں فرض فرمائی ہیں ،جو ان کے لئے احسن طریقے سے وضو کرے اور انہیں ان کے وقت میں ادا کرے اور ان کے ظاہری وباطنی آداب کالحاظ رکھے اللہ عزوجل کے ذمہ کرم پرہے کہ وہ اس کی مغفرت فرمادے اور جو ایسانہ کرے تو اللہ عزوجل کے ذمے اس کے لئے کچھ نہیں اگر چاہے تو اسے معاف فرمادے اور چاہے تواسے عذاب میں مبتلاء فرمائے۔ ''
      (سنن ابی داؤد ،کتا ب الصلوۃ ،باب المحافظۃ علی وقت الصلوۃ ، رقم ۴۲۵، ج ۱، ص ۱۸۶)
(۱۷۲)۔۔۔۔۔۔ حضرتِ سیدنا ابو قتادہ رضی اللہ تعالی عنہ سے روایت ہے کہ اللہ عزوجل کے مَحبوب، دانائے غُیوب، مُنَزَّہ عَنِ الْعُیوب
Flag Counter