Brailvi Books

جنت میں لے جانے والے اعمال
82 - 736
عزوجل اسے منہ کے بل اوندھاکرکے جہنم میں ڈال دیگا۔''
 (صحیح مسلم ،کتا ب المساجدومواضع الصلوۃفضل صلوۃ العشاء والصبح فی جماعۃ ،رقم ۶۵۷،۳۲۹)
 (۱۶۴)۔۔۔۔۔۔ حضرتِ سیدنا معاویہ بن حکم رضی اللہ تعالی عنہ سے روایت ہے کہ نور کے پیکر، تمام نبیوں کے سَرْوَر، دو جہاں کے تاجْوَر، سلطانِ بَحرو بَرصلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلّم نے فرمایا ،''یہ نَمازیعنی نما ز عصر تم سے پچھلے لوگوں پر پیش کی گئی تو انہوں نے اسے ضائع کردیا لہذا جو اسے پابندی سے ادا کریگا اسے دگنا ثواب ملے گا۔''
(صحیح مسلم،کتا ب صلوۃ المسافرین وقصرھا ،باب الاوقا ت ، رقم ۸۳۰ ،ص۴۱۴)
 (۱۶۵)۔۔۔۔۔۔ حضرتِ سیدنا عبد اللہ بن عمرو رضی اﷲ تعالی عنہ سے روایت ہے كہ سرکارِ والا تَبار، ہم بے کسوں کے مددگار، شفیعِ روزِ شُمار، دو عالَم کے مالک و مختار، حبیبِ پروردگارصلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلّم نے ایک دن نَماز کا تذکرہ کرتے ہو ئے ارشاد فرمایا کہ ''جو پابندی سے نَماز ادا کرے گا تو یہ اس کے لئے قیامت کے دن نور ، برہان اور نجا ت کا سبب بنے گی اور جو اسے پابندی سے ادا نہیں کرے گا اس کے لئے نہ تو نورہوگا ،نہ برہان اور نہ ہی نجات اور وہ قیامت کے دن قارون ،فرعون ، ہامان اور ابی بن خلف کے ساتھ ہو گا۔''
  (مسند احمد ، مسند عبداللہ بن عمر و بن العاص ،رقم ۶۵۸۷ ،ج ۲، ص ۵۷۴)
Flag Counter