Brailvi Books

جنت میں لے جانے والے اعمال
73 - 736
فرض نَمازوں پر استقامت کا ثواب
    قرآن عظیم میں کئی مقامات پر فرض نمازوں کا ثواب بیان کیا گیا ہے چنانچہ ارشاد ہوتا ہے ،
(1) وَالْمُقِیۡمِیۡنَ الصَّلٰوۃَ وَالْمُؤْتُوۡنَ الزَّکٰوۃَ وَالْمُؤْمِنُوۡنَ بِاللہِ وَالْیَوْمِ الۡاٰخِرِ ؕ اُولٰٓئِکَ سَنُؤْتِیۡہِمْ اَجْرًا عَظِیۡمًا ﴿162﴾٪
ترجمہ کنزالایمان :اور نَماز قائم رکھنے والے اور زکوۃ دینے والے اور اللہ اور قیامت پر ایمان لانے والے ایسوں کو عنقریب ہم بڑا ثواب دیں گے ۔(پ 6، النساء: 162)
(2) اِنِّیۡ مَعَکُمْ ؕ لَئِنْ اَقَمْتُمُ الصَّلٰوۃَ وَاٰتَیۡتُمُ الزَّکٰوۃَ وَاٰمَنۡتُمۡ بِرُسُلِیۡ وَعَزَّرْتُمُوۡہُمْ وَ اَقْرَضْتُمُ اللہَ قَرْضًا حَسَنًا لَّاُکَفِّرَنَّ عَنۡکُمْ سَیِّاٰتِکُمْ وَلَاُدْخِلَنَّکُمْ جَنّٰتٍ تَجْرِیۡ مِنۡ تَحْتِہَا الۡاَنْہٰرُ ۚ
ترجمہ کنزالایمان : بے شک میں تمہارے ساتھ ہوں ضرور اگر تم نَماز قائم رکھو اور زکوۃ دواور میرے رسولوں پر ایمان لاؤ اور انکی تعظیم کرواور اللہ کو قر ض حسن دو بے شک میں تمہارے گناہ اتا ر دوں گااورضرور تمہیں باغوں میں لے جاؤں گا جن کے نيچے نہریں رواں۔(پ6 ، المائدہ: 12)
(3) اِنَّمَا الْمُؤْمِنُوۡنَ الَّذِیۡنَ اِذَا ذُکِرَ اللہُ وَجِلَتْ قُلُوۡبُہُمْ وَ اِذَا تُلِیَتْ عَلَیۡہِمْ اٰیٰتُہٗ زَادَتْہُمْ اِیۡمَانًا وَّعَلٰی رَبِّہِمْ یَتَوَکَّلُوۡنَ ﴿ۚ2﴾الَّذِیۡنَ یُقِیۡمُوۡنَ الصَّلٰوۃَ وَمِمَّا رَزَقْنٰہُمْ یُنۡفِقُوۡنَ ؕ﴿3﴾اُولٰٓئِکَ ہُمُ الْمُؤْمِنُوۡنَ حَقًّا ؕ لَہُمْ دَرَجٰتٌ عِنۡدَ رَبِّہِمْ وَمَغْفِرَۃٌ وَّرِزْقٌ کَرِیۡمٌ ۚ﴿4﴾ (پ9 ، الانفال :2،3،4)
ترجمہ کنزالایمان :ایمان والے وہی ہیں کہ جب اللہ یاد کیا جائے ان کے دل ڈرجائیں اور جب ان پر اس کی آیتیں پڑھیں جائیں ان کا ایمان ترقی پائے اور اپنے رب ہی پر بھر وسہ کریں وہ جو نَماز قائم رکھیں اور ہمارے دیئے سے کچھ ہماری راہ میں خرچ کریں یہی سچے مسلمان ہیں ان کے لئے درجے ہیں ان کے رب کے پاس اور بخشش ہے اور عز ت کی روزی۔
(4) وَاَقِمِ الصَّلٰوۃَ طَرَفَیِ النَّہَارِ وَزُلَفًا مِّنَ الَّیۡلِ ؕ اِنَّ الْحَسَنٰتِ یُذْہِبْنَ السَّیِّاٰتِ ؕ ذٰلِکَ ذِکْرٰی لِلذّٰکِرِیۡنَ ﴿114﴾
ترجمہ کنزالایمان :اور نما زقائم رکھو دن کے دونوں کناروں اور کچھ رات کے حصوں میں بیشک نیکیاں برائیوں کو مٹا دیتی ہیں یہ نصیحت ہے نصیحت ماننے والوں کو۔(پ 12، ھود: 114)
Flag Counter