Brailvi Books

جنت میں لے جانے والے اعمال
69 - 736
نَماز میں رکوع اور سجدہ کرنے کا ثو اب
اللہ عزوجل نے ارشاد فرمایا،
یاَ یُّھَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوا ارْکَعُوْ ا وَاسْجُدُوْا وَاعْبُدُوْارَبَّکُمْ وَافْعَلُوْا الْخَیْرَ لَعَلَّکُمْ تُفْلِحُوْنَ
ترجمۂ کنزالایمان : اے ایمان والو رکوع اور سجد ہ کرو اور اپنے رب کی بندگی کرو اوربھلے کام کرو اوراس امید پر کہ تمہیں چھٹکارا ہو۔(پ ۱۷، الحج: ۷۷)
ایک اورمقام پر فرمایا ،۔۔۔۔۔۔
مُحَمَّدٌ رَّسُوۡلُ اللہِ ؕ وَ الَّذِیۡنَ مَعَہٗۤ اَشِدَّآءُ عَلَی الْکُفَّارِ رُحَمَآءُ بَیۡنَہُمْ تَرٰىہُمْ رُکَّعًا سُجَّدًا یَّبْتَغُوۡنَ فَضْلًا مِّنَ اللہِ وَ رِضْوَانًا ۫ سِیۡمَاہُمْ فِیۡ وُجُوۡہِہِمْ مِّنْ اَثَرِ السُّجُوۡدِ ؕ
ترجمہ کنزالایمان :محمد اللہ کے رسول ہیں اور ان کے ساتھ والے کافروں پر سخت ہیں اور آپس میں نر م دل تو انہیں دیکھے گا رکوع کرتے سجدے میں گرتے ،اللہ کا فضل ورضا چاہتے ان کی علامت ان کے چہروں میں ہے سجدوں کے نشان سے۔(پ۲۶، الفتح : ۲۹)
اس بارے میں احادیث مبارکہ :
(۱۲۶)۔۔۔۔۔۔ حضرتِ سیدنا عُقْبَہ بن عامر رضی اللہ تعالی عنہ سے روایت ہے کہ میں نےحضورِ پاک، صاحبِ لَولاک، سیّاحِ افلاک صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلّم کو فرماتے ہوئے سنا،'' تم میں سے جو مسلمان اچھی طرح وضو کرے پھر خشوع وخضوع کے ساتھ دو رکعتیں ادا کرے تو اس کے لئے جنت واجب ہو جائے گی۔''
        (صحیح مسلم ، کتا ب الطھارۃ، با ب الذکرمستحب عقب الوضوء ، رقم ۲۳۴، ص ۱۴۴)
(۱۲۷)۔۔۔۔۔۔ حضرتِ سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ تعالی عنہ سے روایت ہے كہ سيدُ المبلغین، رَحْمَۃ لِّلْعٰلَمِیْن صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلّم ایک قبر کے قریب سے گزرے تو دریافت فرمایا،'' یہ کس کی قبر ہے ؟ '' صحابہ کرام علیھم الرضوان نے عرض کیا ،''فلاں شخص کی ۔'' توارشا د فرمایا ،''(اس وقت )اس کے نزدیک دو رکعت نَماز تمہاری بقیہ ساری دنیا سے زیادہ محبوب ہے ۔ ''
(مجمع الزوائد ، کتا ب الصلوۃ ، باب فضل الصلوۃ رقم ۳۵۰۶ ،ج ۲، ص ۵۱۶)
(۱۲۸)۔۔۔۔۔۔ حضرتِ سیدنا یوسف بن عبد اللہ بن سلام رضی اللہ تعالی عنہمافرماتے ہیں کہ میں حضرتِ سیدنا ابودَرْدَاء رضی اللہ تعالی عنہ کے مرض موت میں ان سے ملنے کے لئے حاضر ہوا تو آپ رضی اللہ عنہ نے فرمایا،'' اے بھتیجے! تمہارا اس شہر میں کیسے آنا ہوا؟'' میں نے عرض کیا،'' میں صرف اس تعلق کے سبب حاضر ہوا ہوں جو آپ رضی اللہ عنہ کا میرے والد کے ساتھ تھا ۔''تو انہوں نے فرمایا،'' اس گھڑی (یعنی مرض الموت میں)جھوٹ بولنا بہت برُا ہے۔'' (پھرفرمایا) میں نے نبي کریم صلی اللہ تعالی علیہ وآلہ وسلم کو فرماتے سنا ''جس نے اچھی طرح وضو کیا پھر دو یا چار رکعتیں ادا کیں(یہاں راوی کو شک ہے کہ دو فرمایا تھا یاچار) اور خشوع وخضوع سے رکوع وسجود کئے پھر
Flag Counter