Brailvi Books

جنت میں لے جانے والے اعمال
66 - 736
بَحرو بَرصلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلّم کی بارگاہ میں حاضر تھے کہ حضرتِ سیدنا بلال رضی اللہ تعالی عنہ نے اذان دینا شروع کی۔ جب وہ خاموش ہوئے تو سرکارِمدینہ صلی اللہ تعالی علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا،'' جو اس مؤذن کے قول پر یقین کرتے ہوئے اس کی مثل کہے گا جنت میں داخل ہوگا ۔''
   (سنن نسائی ، کتاب الاذان، باب القول مثل مایقول المؤذن، ج ۲، ص ۲۴)
(۱۱۶)۔۔۔۔۔۔ حضرتِ سیدنا عبد اللہ بن عمرو رضی اللہ تعالی عنہما سے روایت ہے کہ ایک شخص نے عرض کیا،''یا رسول اللہ صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلّم! مؤذنین ہم سے ثواب میں بڑھ جاتے ہیں ۔''تو سرورِکونین صلی اللہ تعالی علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا، ''مؤذن جیسے کہے تم بھی ویسے ہی کہہ لیاکرو جب تم پوری اذان کا جواب دے چکو تو اللہ عزوجل سے اپنی مرادیں مانگو تمہاری مراد یں پوری کی جائيں گی ۔''
(سنن نسائی ، کتاب الصلوۃ، با ب مایقول اذا سمع الموذن ، رقم ۵۲۴، ج ۱، ص ۲۲۱)
اذان کے بعد کی دعا پڑھنے کاثواب
(۱۱۷)۔۔۔۔۔۔ حضرتِ سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ تعالی عنہ سے روایت ہے كہ خاتِمُ الْمُرْسَلین، رَحْمَۃُ الِّلْعٰلمین، شفیعُ المذنبین، انیسُ الغریبین، سراجُ السالکین، مَحبوبِ ربُّ العلمین، جنابِ صادق و امين صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلّم نے فرمایا'' جو اذان سننے کے بعدیہ دعا پڑھے گا قیامت کے دن اسکے لئے میری شفا عت حلال ہوگی،
    ''اَللّٰھُمَّ رَبَّ ھٰذِہِ الدَّعْوَۃِ التَّآمَّۃِ وَالصَّلٰوۃِ الْقَآئِمَۃِ اٰتِ مُحَمَّداًنِ الْوَسِیْلَۃَ وَالْفَضِیْلَۃَ وَابْعَثْہُ مَقَامًا مَّحْمُوْداًنِ الَّذِیْ وَعَدْتَّہ،
ترجمہ :اے اللہ عزوجل اے اس کامل دعوت اور قائم کی جانے والی نما ز کے رب، محمد صلی اللہ علیہ وسلم کو وسیلہ اور فضیلت عطا فرمااور انہیں اس مقام محمود پر پہنچا جسکا تو نے ان سے وعدہ فرمایاہے۔ ''
(صحیح بخاری ، کتا ب الاذان ، با ب الدعا ء عند النداء ، رقم ۶۱۴، ج ۱ ،ص ۲۲۴)
(۱۱۸)۔۔۔۔۔۔ حضرتِ سیدنا ابودَرْدَاء رضی اللہ تعالی عنہ سے روایت ہے کہ تاجدارِ رسالت، شہنشاہِ نُبوت، مَخْزنِ جودوسخاوت، پیکرِ عظمت و شرافت، مَحبوبِ رَبُّ العزت،محسنِ انسانيت صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلّم اذان کے بعد یہ دعا مانگا کرتے تھے ،
'' اَللّٰھُمَّ رَبَّ ھٰذِہِ الدَّعْوَۃِ التَّآمَّۃِ وَالصَّلٰوۃِ الْقَآئِمَۃِصَلِّ عَلٰی مُحَمَّدٍ وَاَعْطِہِ سُؤْلَہٗ یَوْمَ الْقِیَامَۃِ
ترجمہ:اے اللہ عزوجل! اے اس کامل دعوت اور قائم کی جانے والی نما ز کے رب عزوجل! محمد صلی اللہ علیہ وسلم پر رحمت نازل فرمااور قیامت کے دن ان کی مرادپور ی فرما۔

اور یہ کلمات اپنے گرد موجود صحابہ کرام علیھم الرضوان کو سنایا کرتے تھے اور اس با ت کو پسند فرماتے تھے کہ صحابہ کرام علیھم الرضوان بھی اذان سننے کے بعد یہ کلمات کہیں اور فرمایا کرتے کہ ''جو ان کلمات کی مثل کہے گا قیامت کے دن محمد صلی اللہ تعالی علیہ وآلہ وسلم کی
Flag Counter