Brailvi Books

جنت میں لے جانے والے اعمال
57 - 736
دورانِ وضواَورَاد پڑھنے کا ثواب
(۸۰ )۔۔۔۔۔۔ امیر المومنین حضرتِ سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ تعالی عنہ سے روایت ہے کہ سیِّدُ المبلغین، رَحْمَۃ لِّلْعٰلَمِیْن صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلّم نے فرمایا،'' تم میں سے جو شخص کامل وضو کرے پھر یہ کلمہ پڑھے،
''اَشْھَدُ اَنْ لَّا اِلٰہَ اِلَّا اللہُ وَحْدَ ہٗ لَاشَرِیْکَ لَہٗ وَاَشْھَدُ اَنَّ مُحَمَّدً ا عَبْدُہٗ وَ رَسُوْلُہٗ
 ترجمہ:میں گو اہی دیتا ہو ں کہ اللہ عزوجل کے سوا کوئی معبو د نہیں وہ تنہاہے اسکا کوئی شریک نہیں اورگواہی دیتا ہو ں کہ حضرتِ سیدنا محمدصلی اللہ علیہ وسلم اس کے بندے اور رسول ہیں۔''

تواس کیلئے جنت کے آٹھوں دروازے کھول دیئے جائیں گے جس دروازے سے چاہے جنت میں داخل ہوجائے ۔''
(صحیح مسلم، کتا ب الطہارۃ ، با ب ذکر المستحب عقب الوضوء ، رقم ۲۳۴، ص ۱۴۴)
(۸۱)۔۔۔۔۔۔ امیر المومنین حضرتِ سیدنا عثمان غنی رضی اللہ تعالی عنہ سے روایت ہے کہ میں نے اللہ عزوجل کے مَحبوب، دانائے غُیوب، مُنَزَّہ عَنِ الْعُیوب صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلّم کو فرماتے ہوئے سنا ''جس نے وضو کا ارادہ کیاپھر کلی کی اور تین مرتبہ ناک میں پانی ڈالا اور تین مرتبہ اپنا چہرہ دھویا اور اپنے دونوں ہاتھ تین مرتبہ كہنیوں سمیت دھوئے پھر کوئی بات کئے بغیریہ کلمہ پڑھا،
'' اَشْھَدُ اَنْ لَّا اِلٰہَ اِلَّااللہُ وَحْدَہٗ لَا شَرِیْکَ لَہٗ وَاَشْھَدُ اَنَّ مُحَمَّدًا عَبْدُہٗ وَرَسُوْلُہ
ترجمہ:میں گو اہی دیتا ہو ں کہ اللہ عزوجل کے سوا کوئی معبو د نہیں وہ تنہاہے اسکا کوئی شریک نہیں اورگواہی دیتا ہو ں کہ حضرتِ سیدنا محمدصلی اللہ علیہ وسلم اس کے بندے اور رسول ہیں۔'' تو اس کے اس وضو اور پچھلے وضو کے درمیان جو گناہ ہوئے وہ معاف کردئیے جا ئیں گے۔ ''
(مجمع الزوائد ، کتا ب الطھارۃ ، باب مایقول بعدالوضوء ،رقم ۱۲۲۸ ، ج ۱، ص ۵۴۵)
(۸۲)۔۔۔۔۔۔ حضرتِ سیدنا ابو سَعِیْد خُدْرِی رضی اللہ تعالی عنہ سے روایت ہے كہ نور کے پیکر، تمام نبیوں کے سَرْوَر، دو جہاں کے تاجْوَر، سلطانِ بَحرو بَرصلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلّم نے فرمایا '' جو سورہ کہف پڑھے گا تو یہ سورۃ قیامت کے دن اس کے(پڑھنے کے) مقام سے مکہ تک کے لئے نور ہوگی اور جو اس کی آخری دس آیتیں پڑھ لے پھر دجال بھی آجائے تو اسے نقصان نہ پہنچا سکے گا اور جو وضو کرنے کے بعد یہ کلمات پڑھے گا،
''سُبْحَانَکَ اللّٰھُمَّ وَبِحَمْدِکَ اَشْھَدُ اَنْ لَّا اِلٰہَ اِلَّااَنْتَ اَسْتَغْفِرُ کَ وَاَتُوْبُ اِلَیْکَ
ترجمہ: اے اللہ تو پاک ہے اور تیرے لئے ہی تمام خوبیاں ہیں میں گو اہی دیتا ہوں کہ تیرے سوا کوئی معبود نہیں ،میں تجھ سے بخشش چاہتاہوں اور تیری بارگاہ میں تو بہ کرتاہوں۔''تو ان کلمات پر مہر لگادی جاتی ہے پس اسے قیامت تک نہیں توڑا جاتا۔ ''
(طبرانی اوسط، رقم ۱۴۵۵ ،ج۱، ص ۳۹۷)
Flag Counter