Brailvi Books

جنت میں لے جانے والے اعمال
55 - 736
منہ سے جتنا قرآن نکلتا ہے فرشتے کے منہ میں داخل ہوجاتاہے، اس لئے تم قرآن کیلئے اپنے منہ کو پاک رکھا کرو ۔''
(مسند بزار ، رقم ، ۶۰۳ ، ج ۲، ص ۲۱۴)
(۷۲)۔۔۔۔۔۔ حضرتِ سیدنا جابر رضی اللہ تعالی عنہ سے روایت ہے کہ تاجدارِ رسالت، شہنشاہِ نُبوت، مَخْزنِ جودوسخاوت، پیکرِ عظمت و شرافت، مَحبوبِ رَبُّ العزت،محسنِ انسانیت صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلّم نے فرمایا،'' مسواک کے ساتھ دو رکعت پڑھنا بغیر مسواک کے ستر رکعتیں پڑھنے سے افضل ہے ۔''
 (الترغیب والترہیب، کتا ب الطہارۃ ، الترغیب فی السواک، رقم ۱۸ ، ج ۱، ص ۱۰۲)
(۷۳)۔۔۔۔۔۔ حضرتِ سیدنا ابن عبا س رضی اللہ تعالی عنہما سے روایت ہے کہ نور کے پیکر، تمام نبیوں کے سَرْوَر، دو جہاں کے تاجْوَر، سلطانِ بَحرو بَرصلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلّم نے فرمایاکہ'' مجھے مسواک کے ساتھ دورکعتیں پڑھنا بغیر مسواک کے ستر رکعتیں پڑھنے سے زیادہ پسند ہے ۔''
 (الترغیب والترہیب، کتا ب الطہارۃ ، الترغیب فی السواک، رقم ۱۸ ، ج ۱، ص ۱۰۲)
(۷۴)۔۔۔۔۔۔ ام المومنین حضرتِ سیدتنا عائشہ صدیقہ رضی اللہ تعالی عنھا سے روایت ہے کہ سرکارِ والا تَبار، ہم بے کسوں کے مددگار، شفیعِ روزِ شُمار، دو عالَم کے مالک و مختار، حبیبِ پروردگارصلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلّم نے فرمایا،'' مسواک کے ساتھ نَماز پڑھنا بغیر مسواک کے نَمازپڑھنے سے ستر گنا افضل ہے ۔''
  (مسند احمد ، مسندعا ئشہ رضی اللہ عنہ ا ، رقم۲۶۴۰۰،ج ۱۰، ص ۱۴۱)
Flag Counter