Brailvi Books

جنت میں لے جانے والے اعمال
49 - 736
طہارت کا بیان
اللہ تعالیٰ نے ارشاد فرمایا،۔۔۔۔۔۔
 اِنَّ اللہَ یُحِبُّ التَّوَّابِیۡنَ وَیُحِبُّ الْمُتَطَہِّرِیۡنَ
ترجمۂ کنزالایمان :بے شک اللہ پسند کرتاہے بہت تو بہ کرنے والو ں کو اور پسند رکھتا ہے ستھروں کو۔( پ 2 ، البقرۃ: 222)
سورہ مائدہ میں ارشاد فرمایا،۔۔۔۔۔۔
یٰۤاَیُّہَا الَّذِیۡنَ اٰمَنُوۡۤا اِذَا قُمْتُمْ اِلَی الصَّلٰوۃِ فَاغْسِلُوۡا وُجُوۡہَکُمْ وَاَیۡدِیَکُمْ اِلَی الْمَرَافِقِ وَامْسَحُوۡا بِرُءُ وۡسِکُمْ وَ اَرْجُلَکُمْ اِلَی الْکَعْبَیۡنِ ؕ وَ اِنۡ کُنۡتُمْ جُنُبًا فَاطَّہَّرُوۡا ؕ وَ اِنۡ کُنۡتُمۡ مَّرْضٰۤی اَوْ عَلٰی سَفَرٍ اَوْجَآءَ اَحَدٌ مِّنۡکُمۡ مِّنَ الْغَآئِطِ اَوْ لٰمَسْتُمُ النِّسَآءَ فَلَمْ تَجِدُوۡا مَآءً فَتَیَمَّمُوۡا صَعِیۡدًا طَیِّبًا فَامْسَحُوۡا بِوُجُوۡہِکُمْ وَاَیۡدِیۡکُمۡ مِّنْہُ ؕ مَایُرِیۡدُ اللہُ لِیَجْعَلَ عَلَیۡکُمْ مِّنْ حَرَجٍ وَّلٰکِنۡ یُّرِیۡدُ لِیُطَہِّرَکُمْ وَلِیُتِمَّ نِعْمَتَہٗ عَلَیۡکُمْ لَعَلَّکُمْ تَشْکُرُوۡنَ ﴿6﴾
ترجمۂ کنزالایمان :اے ایمان والو جب نماز کو کھڑے ہونا چاہو تو اپنا منہ دھوؤاور كہنیوں تک ہا تھ اور سروں کا مسح کرو اور گٹوں تک پاؤں دھوؤ اور اگر تمہیں نہانے کی حاجت ہوتو خوب ستھرے ہولواوراگر تم بیمار ہو یا سفر میں ہویا تم میں سے کوئی قضائے حاجت سے آیا یاتم نے عورتوں سے صحبت کی اوران صورتو ں میں پانی نہ پایا تو پاک مٹی سے تیمم کرو تو اپنے منہ اور ہاتھوں کا اس سے مسح کرو اللہ نہیں چاہتا کہ تم پر کچھ تنگی رکھے ہاں یہ چاہتا ہے کہ تمہیں خوب ستھرا کردے اوراپنی نعمت تم پر پوری کردے کہ کہیں تم احسان مانو۔(پ6 ، المائدۃ : 6)
اس بارے میں احادیث ِ کریمہ:
(۵۳)۔۔۔۔۔۔ حضرتِ سیدنا ابو ہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے كہ حضورِ پاک، صاحبِ لَولاک، سیّاحِ افلاك صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلّم نے فرمایا ''جب کوئی مؤمن وضو کرتے ہوئے چہرہ دھوتاہے تو اس کے چہرے پرپانی پڑنے یاپانی کا آخری قطرہ پڑنے سے اس کے چہرے سے ہروہ گناہ جھڑ جاتاہے جس کی طرف اس نے اپنی آنکھوں سے دیکھا ہو ، پھر جب وہ اپنے ہاتھ دھوتا ہے تو اس کے ہاتھوں پر پانی پڑنے یا پانی کا آخری قطرہ پڑنے سے ہر وہ گناہ جھڑ جا تا ہے جسے اس کے ہاتھوں نے کیاہو، پھر جب وہ اپنے پاؤں دھوتا ہے تو پانی پڑنے یاپانی کا آخری قطرہ پڑنے سے اس کے قد موں کاہروہ گناہ جھڑ جا تاہے جسکی طر ف اس کے قد م چل کرگئے ،یہا ں تک کہ وہ گناہوں سے پاک ہوجاتا ہے۔''
(صحیح مسلم، کتا ب الطہارۃ ، باب خرو ج الخطایامع ماء الوضوء ، رقم ۲۴۴ ، ص ۱۴۹)
Flag Counter