| جنت میں لے جانے والے اعمال |
(۱۳۸۰)۔۔۔۔۔۔ حضرتِ سیدنا سعد بن ابی وقاص رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ شہنشاہِ خوش خِصال، پیکرِ حُسن وجمال،، دافِعِ رنج و مَلال، صاحب ِجُودو نوال، رسولِ بے مثال، بی بی آمنہ کے لال صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلّم نے فرمایا،'' حضرتِ سیدنا ذوالنون (حضرتِ سیدنا یونس علیہ السلام)نے مچھلی کے پیٹ میں یہ دعا مانگی''
لَا اِلٰہَ اِلَّا اَنْتَ سُبْحَانَکَ اِنِّیْ کُنْتُ مِنَ الظَّالِمِیْنَ
(ترجمہ کنزالایمان ،کوئی معبود نہیں سوا تیرے پاکی ہے تجھ کو بے شک مجھ سے بے جاہوا (پ ۱۷ ،انبیاء ،۸۷)لہذا جو مسلمان اس دعا کے وسیلے سے جو کچھ مانگے گا اس کی دعا قبول کی جائے گی۔''
(ترمذی، کتا ب الدعوات، باب (۱۵)رقم ۳۵۱۶ ،ج۵، ص ۳۰۲)
(۱۳۸۱)۔۔۔۔۔۔ حضرتِ سیدنا بریدہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ خاتِمُ الْمُرْسَلین، رَحْمَۃُ الِّلْعٰلمین، شفیعُ المذنبین، انیسُ الغریبین، سراجُ السالکین، مَحبوبِ ربُّ العلمین، جنابِ صادق و امين صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلّم نے ایک شخص کو کہتے ہوئے سنا ،
'' اَللّٰھُمَّ اِنِّیْ اَسْئَلُکَ بِاَنِّیْ اَشْہَدُ اَنَّکَ اَنْتَ اللہُ لَااِلٰہَ اِلَّا اَنْتَ الْاَحَدُ الصَّمَدُ الَّذِیْ لَمْ یَلِدْ وَلَمْ یُوْلَدْ وَلَمْ یَکُنْ لَّہ، کُفُوًا اَحَدٌ
ترجمہ:اے اللہ! میں تجھ سے اس بات کے وسیلہ سے سوال کرتا ہوں کہ میں گواہی دیتا ہوں کہ تو ہی اللہ ہے تیرے سوا کوئی معبود نہیں تو ایسا تنہا اور بے نیاز ہے جس نے نہ کسی کو جنا اور نہ اسے کسی نے جنا اور کوئی اس کا ہمسرنہیں ۔''
توارشا د فرمایا، ''تم نے اللہ عزوجل کے اس اسم کے وسیلہ سے دعا مانگی ہے کہ جب اس کے وسیلہ سے اللہ عزوجل سے سوال کیاجاتا ہے تو وہ ضرور عطا فرماتا ہے اور جب اس کے وسیلہ سے دعامانگی جا تی ہے تو اللہ عزوجل اسے قبول فرماتاہے۔''(سنن ابوداؤد ،کتاب الوتر ،باب الدعا ،رقم۱۴۹۳،ج۲ ،ص ۱۱۳)
(۱۳۸۲) ۔۔۔۔۔۔ حضرتِ سیدنا معاویہ بن ابو سفیان رضی اللہ تعالیٰ عنہما فرماتے ہیں کہ میں نے تاجدارِ رسالت، شہنشاہِ نُبوت، مَخْزنِ جودوسخاوت، پیکرِ عظمت و شرافت، مَحبوبِ رَبُّ العزت،محسنِ انسانيت صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلّم کو فرماتے ہوئے سنا ،''جس نے ان پانچ کلمات کے وسیلہ سے دعا مانگی تو وہ اللہ عزوجل سے جو چیز بھی مانگے گا اللہ عزوجل اسے عطا فرمادے گا وہ کلمات یہ ہیں
لَا اِلٰہَ اِلَّا اللہُ وَاللہُ اَکْبَرُلَا اِلٰہَ اِلَّا اللہُ وَحْدَہٗ لَاشَرِیْکَ لَہٗ لَہُ الْمُلْکُ وَلَہُ الْحَمْدُ وَھُوَ عَلٰی کُلِّ شَیْ ءٍ قَدِیْرٌ لَا اِلٰہَ اِلَّا اللہ وَلَاحَوْ لَ وَلَا قُوَّۃَ اِلاَّ بِاللہ
ترجمہ:اللہ کے سواکوئی معبود نہیں اور اللہ سب سے بڑا ہے اللہ تعالی کے سوا کوئی معبود نہیں وہ اکیلا ہے