Brailvi Books

جنت میں لے جانے والے اعمال
478 - 736
آفت زدہ شخص کودیکھ کر پڑھی جانے والی دعا کا ثواب
(۱۳۵۰)۔۔۔۔۔۔ حضرت سیدناعمراور حضرت سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ حضورِ پاک، صاحبِ لَولاک، سیّاحِ افلاک صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلّم نے فرمایا،''جس نے کسی مصیبت زدہ کو دیکھ کریہ کہا
اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ الَّذِیْ عَافَانِیْ مِمَّا ابْتَلَاکَ بِہٖ وَفَضَّلَنِیْ عَلٰی کَثِیْرٍ مِّمَّنْ خَلَقَ تَفْضِیْلًا
ترجمہ: اللہ عزوجل کا شکر ہے جس نے مجھے اس مصبیت سے عافیت دی جس میں تجھے مبتلا کیا اور مجھے اپنی بہت سی مخلوق پر بڑ ی فضلیت دی ۔'' تواسے وہ مصیبت نہ پہنچے گی ۔''
(ترمذی، کتا ب الدعوات ،با ب مایقول اذا رای الخ، رقم ۳۴۴۳، ج۵، ص ۲۷۳)
(۱۳۵۱)۔۔۔۔۔۔ حضرت سیدنا عثما ن بن ابی العاص رضی اللہ عنہ   فرماتے ہیں کہ میں نے سیِّدُ المبلغین، رَحْمَۃ لِّلْعٰلَمِیْن صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلّم سے عرض کیا کہ'' جب سے میں مسلمان ہوا ہوں اپنے جسم میں درد محسو س کرتا ہو ں۔'' تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا، کہ'' تمہارے جسم میں جہا ں درد ہو رہا ہے وہا ں اپناہاتھ رکھو اور تین مرتبہ
''بسم اللہ ''
پڑھنے کے بعد سات مرتبہ یہ پڑھو
اَعُوْ ذُ بِعِزَّۃِ اللہِ وَقُدْ رَتِہٖ مِنْ شَرِّ مَااَجِدَوَمَااُحَاذِرُ
ترجمہ:میں اللہ عزوجل کی عزت اور قدرت کی پنا ہ چاہتا ہوں اس تکلیف کے شر سے جو میں محسوس کررہا ہوں اور جس سے میں ڈرتا ہوں ۔''

    ایک رو ایت میں یہ اضا فہ ہے کہ'' جب میں نے ایسا کیا تو اللہ عزوجل نے میرے اس مر ض کو دور فرمادیا تو اب میں ہمیشہ اپنے گھر والو ں اور دوسرے لوگو ں کو ایساہی کرنے کا مشورہ دیتا ہوں ۔''
(مسلم ،کتا ب السلام ،با ب استحباب وضع ید ہ علی موضع الالم، رقم ۲۲۰۲، ج۱، ص ۱۲۰۹)
 (۱۳۵۲) ۔۔۔۔۔۔ حضرت سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ اللہ عزوجل کے مَحبوب، دانائے غُیوب، مُنَزَّہ عَنِ الْعُیوب صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلّم نے فرمایا ،'جو
لَااِلٰہ اِلَّا اللہُ وَاللہُ اَکْبَرُ
 (ترجمہ:اللہ تعالی کے سوا کوئی معبو د نہیں اور اللہ سب سے بڑا ہے)کہتاہے اللہ عزوجل اسکی تصدیق کرتے ہوئے ارشا د فرماتاہے
لاَ اِلٰہَ اِلَّا اَنَا وَاَنَااَکْبَرُ
 (ترجمہ:میں ہی معبود ہوں اور میں سب سے بڑا ہوں)اور جب وہ بندہ
لَااِلٰہَ اِلَّااللہُ وَحْدَہٗ
 (ترجمہ:اللہ تعالی ہی معبو د ہے اور وہ اکیلاہے،)کہتاہے تو اللہ عزوجل فرماتاہے
لاَاِلٰہَ اِلَّا اَنَا وَحْدِیْ
 (ترجمہ:میں ہی معبود ہوں اور میں اکیلاہوں) پھر جب بندہ
لَااِلٰہَ اِلَّااللہُ وَحْدَہٗ لَا شَرِیْکَ لَہٗ
(ترجمہ:اللہ تعالی ہی معبود ہے وہ اکیلا ہے اس کاکوئی شریک نہیں)کہتاہے تو اللہ عزوجل فرماتاہے میرا بندہ سچ کہتا ہے
لااِلٰہَ اِلَّاُ اَنَا وَحْدِیْ لَاشَرِیْکَ لِیْ
 (ترجمہ: میں ہی معبود ہوں اکیلا ہوں میرا کوئی شریک نہیں) اور جب بندہ
لاَاِلٰہَ اِلَّااللہُ لَہُ الْمُلْکُ وَلَہُ الْحَمْدُ
(ترجمہ:اللہ تعالی ہی معبود ہے، اسی کی باد شاہی، سب خوبیوں سراہا)کہتا ہے تو اللہ عزوجل فرماتاہے
لاَاِلٰہَ اِلَّا اَنَالِیَ الْمُلْکُ وَلِیَ الْحَمْدُ
 (ترجمہ:میں ہی معبود ہوں میری ہی بادشاہی ہے اور سب خوبیاں میری ہیں)اور جب وہ
لَااِلٰہَ اِلَّااللہُ وَلَاحَوْلَ وَلَاقُوَّۃَاِلَّابِاﷲِ
 (ترجمہ:اللہ ہی معبود
Flag Counter