| جنت میں لے جانے والے اعمال |
(۱۳۴۸)۔۔۔۔۔۔ حضرت سیدتنا خولہ بنت حکیم رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نور کے پیکر، تمام نبیوں کے سَرْوَر، دو جہاں کے تاجْوَر، سلطانِ بَحرو بَرصلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلّم نے فرمایا،''جو کسی مقام پر ٹھہرے پھر یہ کہے
''اَعُوْ ذُ بِکَلِمَاتِ اللہِ التَّامَّاتِ مِنْ شَرِّمَا خَلَقَ
ترجمہ:میں اللہ عزوجل کی مخلوق کے شرسے اس کے کامل کلمات کی پناہ چاہتاہوں ۔'' تو اسکے اس مقام سے کوچ کرنے تک اسے کوئی چیز نقصا ن نہ پہنچائے گی ۔''
(مسلم ،کتا ب الذکر و الدعاء، باب التعوذ من سوء القضاء...الخ، رقم ۲۷۰۸ ،ج ۱، ص ۱۴۵۲)
(۱۳۴۹)۔۔۔۔۔۔ حضرت سیدنا عبداللہ بن بُسررضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ میں حَمِص سے نکلا تو بَقِیعہ کے مقام پر مجھے را ت نے آلیا تو میرے پاس زمین کے حشرات آئے ۔میں نے سورۃ الاعرا ف کی یہ آیت مبارکہ پڑھی
'' اِنَّ رَبَّکُمُ اللہُ الَّذِیْ خَلَقَ السَّمٰوٰتِ وَالْاَرْضَ
ترجمہ کنزالایمان :بے شک تمہارا رب اللہ ہے جس نے آسمان اور زمین بنائے ۔ (پ۸،الاعراف :۵۴)تو وہ ایک دوسرے سے کہنے لگے کہ اب صبح تک اسکی حفا ظت کرو۔ جب صبح ہو ئی تو میں اپنی سواری پرسوار ہوگیا۔''