Brailvi Books

جنت میں لے جانے والے اعمال
476 - 736
سوار ی کے اَڑی کرنے پر بسم اللہ پڑھنے کا ثواب
(۱۳۴۶)۔۔۔۔۔۔ حضرت سیدنا ابوتَمِیْمَہ ھُجَیْمِی رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ میں ایک درازگو ش پر نبی مُکَرَّم،نُورِ مُجسَّم، رسول اکرم، شہنشاہ ِبنی آدم صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلّم کا ردیف تھا تو وہ درا ز گوش اَڑی کرنے لگا تو میں نے کہا ،''شیطان ہلاک ہو۔'' تو فرمایا،'' ایسا نہ کہو کیونکہ جب تم  یہ کہو گےکہ"شیطان ہلاک ہو" تو وہ خود کو  بڑا سمجھنے لگتا ہے اور کہتا ہے کہ" میں نے  اپنی قوت سے اسے گرادیا" اور اگر تم بسم اللہ  کہو گے تو وہ سکڑ کر مکھی جتنا ہوجاتا ہے۔
(المستدرک ،کتاب الادب ،باب لا تقولو ا...الخ ، رقم ۷۸۶۲، ج۵ ، ص ۴۱۵)
(۱۳۴۷)۔۔۔۔۔۔ حضرت سیدنا ابومَلِیْح رضی اللہ عنہ اپنے والد سے روایت کرتے ہیں کہ میں شہنشاہِ مدینہ،قرارِ قلب و سینہ، صاحبِ معطر پسینہ، باعثِ نُزولِ سکینہ، فیض گنجینہ صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلّم کاردیف تھا تو ہمارا اونٹ اَڑی کرنے لگا تو میں نے کہاکہ'' شیطان ہلاک ہو۔'' تو مکی مدنی سلطان رحمتِ عالمیان صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھ سے فرمایا،'' یہ نہ کہوکہ شیطان ہلاک ہو کیونکہ وہ اپنے کوبڑا سمجھنے لگتا ہے یہاں تک کہ وہ گھر جتنا بڑا ہوجاتا ہے اور کہتاہے ،''ہاں ! میری قوت ہے ۔'' بلکہ تم بسم اللہ پڑھواس طرح وہ چھوٹا ہوکرمکھی جتناہوجائے گا ۔
  (المستدرک ،کتاب الادب ،باب لا تقولو ا...الخ ، رقم ۷۸۶۳، ج۵ ، ص ۴۱۵)
Flag Counter