Brailvi Books

جنت میں لے جانے والے اعمال
475 - 736
سواری پر سوار ہونے کی دعا کا ثواب
(۱۳۴۴)۔۔۔۔۔۔ حضرت سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ سرکارِ والا تَبار، ہم بے کسوں کے مددگار، شفیعِ روزِ شُمار، دو عالَم کے مالک و مختار، حبیبِ پروردگارصلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلّم نے مجھے اپنی سواری پر اپنے ساتھ بٹھا یا جب آپ سواری پر سکون سے تشریف فرما ہوگئے توآپ نے
اَللہُ اَکْبَرُ،اَلْحَمْدُلِلّٰہِ
اور
سُبْحَانَ اللہِ
تین تین مرتبہ اور
لَا اِلٰہَ اِلَّا اللہُ
ایک مرتبہ کہااورنیچے ہوکر مسکرائے پھر میری جانب متوجہ ہوکر فرمایا،'' جو شخص اپنی سواری پر سوار ہوتے وقت اسی طر ح کرے جیسے میں نے کیا تو اللہ عزوجل اسکی طر ف نظر رحمت فرمائے گا اور اس سے خو ش ہوگا ۔''
(المسند للامام احمدبن حنبل ، مسند عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہ، رقم ۳۰۵۸ ، ج۱، ص ۷۰۷)
(۱۳۴۵)۔۔۔۔۔۔ حضرت سیدنا عقبہ بن عامر رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ آقائے مظلوم، سرورِ معصوم، حسنِ اخلاق کے پیکر،نبیوں کے تاجور، مَحبوبِ رَبِّ اکبرصلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلّم نے فرمایا، ''جو شہہ سوار سفر کے دورا ن اللہ عزوجل اوراسکے ذکر میں مشغول ہوتاہے تو ایک فرشتہ مسلسل اس کے ساتھ شریک سفر ہوتا ہے اور جو اس کے برعکس ہوتاہے اسکا ردیف شیطا ن ہوتا ہے ۔''
   (مجمع الزوائد، کتاب الاذکار، با ب مایقول اذا رکب دابۃ، رقم ۱۷۰۹۶ ،ج۱۰، ص ۱۸۵)
Flag Counter