Brailvi Books

جنت میں لے جانے والے اعمال
474 - 736
نئے کپڑے پہنتے وقت پڑھے جانے والے کلمات کا ثواب
(۱۳۴۱)۔۔۔۔۔۔ حضرتِ سیدتنا عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہاسے مروی ہے کہ تاجدارِ رسالت، شہنشاہِ نُبوت، مَخْزنِ جودوسخاوت، پیکرِ عظمت و شرافت، مَحبوبِ رَبُّ العزت،محسنِ انسانيت صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلّم نے فرمایا،'' جسے اللہ عز وجل نے کوئی نعمت عطا فرمائی اور اس نے یقین کرلیا کہ یہ اللہ عزوجل کی طر ف سے ہے تو اللہ عزوجل اسکے شکر ادا کرنے سے پہلے اسکے لئے شکر لکھ دیتا ہے اور بندہ جب کوئی گناہ کرے پھر اس پر نادم ہو تو اللہ عزوجل اسکے استغفار کرنے سے پہلے ہی اسکے لئے مغفر ت لکھ دیتا ہے اور بندہ جب ایک یا نصف دینار سے کوئی کپڑ ا خر ید ے پھر اسے پہن کر اللہ عزوجل کا شکر ادا کرے تواس سے پہلے کہ وہ کپڑا اس کے گھٹنے تک پہنچے اللہ عزوجل اسکی مغفرت فرمادیتا ہے ۔''
  (المستدرک، کتا ب الدعاء ، با ب فضیلۃ التحمید والتسبیح التہلیل، رقم ۱۹۳۷ ،ج۲، ص ۱۹۶)
 (۱۳۴۲)۔۔۔۔۔۔ حضرت سیدنا معاذ بن انس رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نور کے پیکر، تمام نبیوں کے سَرْوَر، دو جہاں کے تاجْوَر، سلطانِ بَحرو بَرصلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلّم نے فرمایا، ''جو کھا نا کھا نے کے بعدیہ کہتاہے
اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ الَّذِیْ اَطْعَمَنِیْ ھٰذَاوَرَزَقَنِیْہٖ مِنْ غَیْرِحَوْلٍ مِّنِّیْ وَلاَ قُوَّۃٍ
ترجمہ: تمام خوبیاں اس اللہ عزوجل کے لئے جس نے مجھے یہ کھلا یا اور میری کو شش اور قوت کے بغیر مجھے یہ کھانا عطا فرمایا۔'' اللہ عزوجل اسکے پچھلے گنا ہ معاف فرمادیتا ہے اورجو نئے کپڑے پہننے کے بعد'
'اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ الَّذِیْ کَسَانِیْ ھٰذَاوَرَزَ قَنِیْہٖ مِنْ غَیْرِحَوْلٍ مِّنِّیْ وَلاَ قُوَّۃٍ
ترجمہ:تمام خوبیاں اس اللہ کے لئے ہیں جس نے مجھے یہ (کپڑا) پہنایا اور میر ی کوشش اور قوت کے بغیر مجھے یہ لباس عطا فرمایا۔'' کہتاہے تواسکے اگلے پچھلے گناہ معاف کردیے جا تے ہیں ۔''
 (ابو داؤد ،کتا ب اللباس ، باب مایقول اذا لبس ثوبا جدید ا، رقم ۴۰۲۳ ،ج۴، ص ۵۹)
 (۱۳۴۳)۔۔۔۔۔۔ حضرت سیدنا ابو امامہ رضی اللہ عنہ   سے مروی ہے کہ حضرتِ سیدنا عمربن خطا ب رضی اللہ عنہ نے نئے کپڑے پہننے کے بعدیہ کہا'
'اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ الَّذِیْ کَسَانِیْ مَااُوَارِیْ بِہٖ عَوْرَتِیْ وَاَتَجَمَّلُ بِہٖ فِیْ حَیاَتِیْ
ترجمہ: تمام تعریفیں اس اللہ کی ہیں جس نے مجھے ایسا لباس پہنا یا جس سے میں اپنا سِتر چھپاتا ہوں اور اپنی زندگی میں زینت حاصل کرتاہوں ۔'' پھر فرمایاکہ'' میں نے رحمتِ عالم صلی اللہ علیہ وسلم كو فرماتے ہوئے سنا ہے کہ جس نے نئے کپڑے پہننے کے بعد
اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ الَّذِیْ کَسَانِیْ مَااُوَارِیْ بِہٖ عَوْرَتِیْ وَاَتَجَمَّلُ بِہٖ فِیْ حَیاَ تِیْ
کہا پھر اپنے پرانے کپڑے صدقہ کر دئیے تو وہ زندگی میں اور موت کے بعد اللہ عزوجل کی حفاظت ،مدد اورپر دہ پوشی میں ہوگا ۔''
 (جامع الترمذی ، کتاب احادیث شتی ، باب (۱۲۱ )، رقم ۳۵۷۱ ، ج ۵ ، ص ۳۲۸)
Flag Counter