ترجمہ: اے اللہ ! تو پاک ہے اور تیرے ہی لئے سب خوبیاں ہیں میں گواہی دیتا ہوں کہ تیرے سوا کوئی معبود نہیں میں تجھ سے بخشش چا ہتا ہوں اورتیری بارگاہ میں توبہ کرتا ہوں ۔'' تو اسکے اس مجلس کے تمام گنا ہ معاف کردیئے جائیں گے ۔''
(ترمذی ،کتاب الدعوات ،با ب مایقول اذا قام من مجلسہ ،رقم ۳۴۴۴ ،ج۵، ص ۲۷۳)
(۱۳۳۸)۔۔۔۔۔۔ حضرت سیدنا جُبَیر بن مطعم رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نور کے پیکر، تمام نبیوں کے سَرْوَر، دو جہاں کے تاجْوَر، سلطانِ بَحرو بَرصلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلّم نے فرمایا،''جس نے ذکر کی مجلس میں کہا
سُبْحَا نَ اللہِ وَبِحَمْدِ ہٖ سُبْحَا َنکَ اللّٰھُمَّ وَبِحَمْدِ کَ اَشْھَدُ اَنْ لَّا اِلٰہَ اِلَّا اَنْتَ اَسْتَغْفِرُکَ وَ اتُوْبُ اِلَیْکَ
ترجمہ: اللہ پاک ہے اور سب خوبیاں اسی کی ہیں ،اے اللہ ! تو پاک ہے اور تمام خوبیاں تیرے ہی لئے ہیں، میں گواہی دیتا ہوں کہ تیرے سوا کوئی معبود نہیں میں تجھ سے بخشش چاہتا ہوں اور تیرے حضور تو بہ کر تا ہوں ۔'' تو یہ اس مُہر کی طر ح ہے جو اس پر لگا دی گئی ہو اور جس نے اسے کلامِ فضول کی مجلس میں کہا تو اس کے لئے کَفّا رہ ہے ۔''
(الطبرانی الکبیر، رقم ۱۵۸۶ ،ج۲، ص ۱۳۸)
(۱۳۳۹)۔۔۔۔۔۔ حضرت سیدنا عمرو بن عاص رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ شہنشاہِ خوش خِصال، پیکرِ حُسن وجمال،، دافِعِ رنج و مَلال، صاحب ِجُودو نوال، رسولِ بے مثال، بی بی آمنہ کے لال صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلّم نے فرمایا، ''جو انہیں( یعنی اوپر مذکور کلمات کو )کسی اچھی یابر ی مجلس سے اٹھتے وقت تین مرتبہ پڑھے گا تویہ کلمات اس کے لیے کفارہ ہو جا ئیں گے اور جو اسے خیر یا ذکر کی مجلس میں پڑھے گا تو ان پر حفاظت کی ایسی مہر لگا دی جائے گی جیسے انگو ٹھی سے کا غذ پر لگا ئی جا تی ہے ۔''
(الترغیب والترہیب ،کتاب الذکر والدعاء ،باب الترغیب فی کلمات ...الخ ، رقم ۷،ج۲ ، ص ۲۶۵)
(۱۳۴۰)۔۔۔۔۔۔ حضرت سیدنا رافع بن خدیج رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ خاتِمُ الْمُرْسَلین، رَحْمَۃُ الِّلْعٰلمین، شفیعُ المذنبین، انیسُ الغریبین، سراجُ السالکین، مَحبوبِ ربُّ العلمین، جنابِ صادق و امين صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلّم کی حیات ظاہر ی کے آخری ایام میں جب صحابہ کرام علیہم الرضوان آپ کی بارگاہ میں حاضر ہوتے اور آپ وہاں سے اٹھنے کا ارادہ فرماتے تو یہ کلمات پڑھتے
سُبْحَا نَکَ اللّٰھُمَّ وَبِحَمْدِکَ اَشْھَدُ اَنْ لَّا اِلٰہَ اِلَّا اَنْتَ اَسْتَغْفِرُکَ وَاَتُوْ بُ اِلَیْکَ عَمِلْتُ سُوئً اَوْظَلَمْتُ نَفْسِیْ