Brailvi Books

جنت میں لے جانے والے اعمال
471 - 736
با زار اور مقا ماتِ غفلت میں اللہ عزوجل کا ذکرکرنے کا ثواب
(۱۳۳۳)۔۔۔۔۔۔ حضرت سیدنا عمربن خطاب رضی اللہ عنہ سے مروی ہے كہ نور کے پیکر، تمام نبیوں کے سَرْوَر، دو جہاں کے تاجْوَر، سلطانِ بَحرو بَرصلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلّم نے فرمایا،''جس نے با ز ار میں داخل ہو کر کہا
لَااِلٰہَ اِلَّا اللہُ وَحْدَہٗ لَاشَرِیْکَ لَہٗ لَہُ الْمُلْکُ وَلَہُ الْحَمْدُ یُحْیِیْ وَیُمِیْتُ وَھُوَ حَیُّ لاَّیَمُوْتُ بِیَدِ ہِ الْخَیْرُ وَھُوَ عَلٰی کُلِّ شَیْءٍ قَدِ یْرٌ
ترجمہ: اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں وہ تنہا ہے اس کا کوئی شریک نہیں اس کی بادشاہی ہے اور اسی کے لئے تمام خوبیاں ہیں وہ زندہ کرتا اور مارتا ہے اوروہ خود زندہ ہے کبھی نہ مرے گا اسی کے ہاتھ میں تمام بھلائیا ں ہیں اور وہ ہر شے پر قادر ہے ۔'' اللہ عزوجل اسکے لئے دس لاکھ نیکیاں لکھے گا اور اسکے دس لاکھ گناہ مٹا دے گا اور اسکے دس لاکھ درجات بلند فرمائے گا ۔''
(ترمذی ،کتاب الدعوات ،با ب مایقول اذا دخل السوق، رقم ۳۴۳۹،ج۵، ص ۲۷۰)
(۱۳۳۴)۔۔۔۔۔۔ اسی روایت کو حاکم نے بھی حضرتِ سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنھما سے روایت کیا اور فر مایا ،''کہ اسکی سند صحیح ہے۔''
   (المستدرک ، کتاب الدعاء ...الخ ، باب دعا ء دخول السوق ، رقم ۲۰۱۹ ، ج۲ ، ص ۲۳۱)
(۱۳۳۵)۔۔۔۔۔۔ حضرت سیدنا ابن مسعودرضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ حضورِ پاک، صاحبِ لَولاک، سیّاحِ افلاک صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلّم نے فرمایا، ''غا فل لوگو ں کے درمیان اللہ عزوجل کا ذکر کرنے والا شکست خو ردہ لو گو ں کے درمیا ن صبر کرنے والے کی طرح ہے ۔''
    (مجمع البحرین، کتاب الاذکار، باب الذکر عند اہل الغفلۃ،رقم ۴۵۲۲ ،ج۴ ،ص ۱۹۳)
(۱۳۳۶)۔۔۔۔۔۔ حضرت سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ سیِّدُ المبلغین، رَحْمَۃ لِّلْعٰلَمِیْن صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلّم نے فرمایا، '' غا فلین کے درمیان اللہ عزوجل کاذکر کرنے والا شکست خو ردہ لوگو ں میں دشمن سے جہا د کرنے والے کی طر ح ہے اور غافل لوگوں کے درمیا ن اللہ عزوجل کا ذکر کر نے والا اندھیری کوٹھڑی میں روشن چراغ کی طرح ہے اور غافل لوگوں کے درمیان ذکر اللہ عزوجل کرنے والے کو اللہ عزوجل زند گی میں ہی جنت میں اسکا ٹھکا نہ دکھا دے گا اور غا فل لوگو ں کے درمیا ن ذکر اللہ عزوجل کر نے والے کے، بنی آدم اور جا نو ر و ں کی تعدا د کے برا بر گنا ہو ں کی مغفرت کر دی جا تی ہے۔''
(الترغیب والترہیب ،کتاب البیوع وغیرھا ،باب الترغیب فی ذکر اللہ ...الخ ، رقم ۴ ، ج۲ ، ص ۳۳۷)
     ایک روایت میں ہے کہ'' غافل لوگو ں کے درمیا ن اللہ عزوجل کا ذکر کرنے والے پراللہ عزوجل ایسی نظر رحمت فرمائے گا جس کے بعد اسے پھر عذاب نہ دے گا اور بازار میں اللہ عزوجل کاذکر کرنے والے کو ہربا ل کے بدلے قیامت کے دن ایک نور
Flag Counter