Brailvi Books

جنت میں لے جانے والے اعمال
470 - 736
دو عالَم کے مالک و مختار، حبیبِ پروردگارصلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلّم نے فرمایا،''جس نے نما ز کے بعدیہ کہا''
سُبْحَانَ اللہِ الْعَظِیْمِ وَبِحَمْدِہٖ لَاحَوْلَ وَلَاقُوَّۃَاِلَّا بِاﷲِ
ترجمہ :پاک ہے عظمت والا رب اور اسی کی تعریف ہے اور اسی کی عطا سے نیکی کی توفیق اورگناہ سے بچنے کی قوت(ملتی)ہے ۔'' تووہ مغفرت یافتہ ہو کر اٹھے گا ۔''
   ( المعجم الکبیر ،رقم ۵۱۲۴ ،ج۵ ،ص ۲۱۱)
(۱۳۳۰)۔۔۔۔۔۔ حضرت سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ   سے مروی ہے کہ آقائے مظلوم، سرورِ معصوم، حسنِ اخلاق کے پیکر،نبیوں کے تاجور، مَحبوبِ رَبِّ اکبرصلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلّم نے فرمایا،''جس نے ہر نما ز کے بعدتین مر تبہ یہ پڑھا
سُبْحَا نَ رَبِّکَ رَبِّ الْعِزَّ ۃِ عَمَّا یَصِفُوْ نَ0وَسَلَامٌ عَلَی الْمُرْسَلِیْنَ0 وَالْحَمْدُ لِلّٰہِ رَبِّ الْعَالَمِیْنَ0
ترجمہ کنز الایمان:پاکی ہے تمہارے رب کوعزت والے رب کو ان کی باتوں سے اور سلام ہے پیغمبروں پر اور سب خوبیاں اللہ کو جو سارے جہاں کا رب ہے۔'' تو اس نے اجر میں سے ایک پورا جریب(ایک پیمانے کانام) تو ل لیا۔''(پ۲۳، الصفت: ۱۸۰تا۱۸۲)
(مجمع الزوائد، کتاب الاذکار ، باب ماجاء فی الاذکار ...الخ ، رقم ۱۶۹۲۶، ج۱۰، ص ۱۲۹)
(۱۳۳۱)۔۔۔۔۔۔ حضرت سیدنا براء بن عازب رضی اللہ عنہ   سے مروی ہے کہ نبی مُکَرَّم،نُورِ مُجسَّم، رسول اکرم، شہنشاہ ِبنی آدم صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلّم نے فرمایا، ''جس نے نما ز کے بعدیہ پڑھا
''اَسْتَغْفِرُ اللہَ وَاَتُوْ بُ اِلَیْہِ
ترجمہ :میں اللہ تعالیٰ سے مغفرت کا طلب گار ہوں اور اس کی بارگاہ میں توبہ کرتا ہوں۔''اسکی مغفرت کردی جا ئے گی اگر چہ وہ جہا د سے فرا ر ہوا ہو۔''
(المعجم الاوسط،رقم ۷۷۳۸ ،ج۵ ،ص ۳۹۸)
(۱۳۳۲)۔۔۔۔۔۔ حضرت سیدنا ابوامامہ رضی اللہ عنہ   سے مروی ہے کہ شہنشاہِ مدینہ،قرارِ قلب و سینہ، صاحبِ معطر پسینہ، باعثِ نُزولِ سکینہ، فیض گنجینہ صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلّم نے فرمایا، ''جس نے ہر فر ض نما ز کے بعد یہ دعا ئیں ما نگیں قیامت کے دن میری شفاعت اسکے لئے حلا ل ہوگی
اَللّٰھُمَّ اَعْطِ مُحَمَّدًنِ الْوَسِیْلَۃَ وَاجْعَلْ فِی الْمُصْطَفِیْنَ مَحَبَّتَہ، وَفِی الْعَالِیْنَ دَرَ جَتَہ، وَفِی الْمُقَرَّ بِیْنَ دَارَہُ
ترجمہ: اے اللہ حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم كو وسیلہ عطا فرما اور اپنے پسند یدہ بندو ں کے دلو ں میں انکی محبت ڈال دے اور ان کا مرتبہ بلند درجات والوں میں کراور ان کا گھر مقر بین میں بنا ۔''
(التر غیب والترہیب ، کتاب الذکرو الدعا ء ،باب الترغیب فی آیات ...الخ ، رقم ۱۱ ، ج ۲ ، ص ۳۰۰)
Flag Counter