Brailvi Books

جنت میں لے جانے والے اعمال
469 - 736
''تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا
ذَالِکَ فَضْلُ اللہِ یُؤْتِیْہِ مَنْ یَّشَاءُ۔
     حضرتِ سیدنا سمیّ علیہ الرحمۃ کہتے ہیں کہ ''میں نے اپنے بعض گھر والو ں کو یہ حدیث سنا ئی تو انہو ں نے کہا کہ تمہیں وہم ہوگیا ہے حدیث میں سُبْحَا نَ اللہِ اور اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ تنیتیس تینتیس مرتبہ اور اَللہُ اَکْبَرُ چو نتیس مر تبہ پڑھنے کا ارشا د ہے۔ پھرمیں حضرتِ سیدنا ابو صالح رضی اللہ عنہ کے پاس آیا اور انہیں یہ با ت بتا ئی تو انہو ں نے میرا ہاتھ پکڑا اور سُبْحَا نَ اللہِ، اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ اور اَللہُ اَکْبَرُپڑھنے لگے یہا ں تک کہ تینو ں اورادکو تینتیس، تینتیس مر تبہ پڑھا ۔''
(الترغیب والترہیب ،کتاب الذکر والدعا ء ، باب الترغیب فی آیات ...الخ ،رقم ۱ ج۲ ، ص ۲۹۶)
    ایک روایت میں ہے کہ رسول اللہ صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلّم نے فرمایا، ''جس نے ہرنما ز کے بعد سُبْحَا نَ اللہِ تینتیس ،مرتبہ اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ تینتیس، مرتبہ اَللہُ اَکْبَرُ تینتس مرتبہ کہا تو یہ ننانوے ہیں پھر سو کا عد د پورا کرنے کے لیے
لَا اِلٰہَ اِلَّا اللہُ وَحْدَہٗ لَاشَرِیْکَ لَہٗ لَہُ الْمُلْکُ وَلَہُ الْحَمْدُ وَھُوَ عَلیٰ کُلِّ شَیْءٍ قَدِیْرٌ
کہا تو اسکے گناہ معاف کردیئے جا ئیں گے اگرچہ وہ سمندر کی جھاگ کے بر ابر ہوں۔''
(مسلم ، کتاب المساجد باب استحباب الذکر بعد الصلوۃ، رقم۵۹۷ ،ج۱، ص ا۳۰)
(۱۳۲۸)۔۔۔۔۔۔ حضرتِ سیدنا عبداللہ بن عمرور ضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ نور کے پیکر، تمام نبیوں کے سَرْوَر، دو جہاں کے تاجْوَر، سلطانِ بَحرو بَرصلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلّم نے فرمایا،'' دو خصلتیں ایسی ہیں جو بندہ ان پر ہمیشگی اختیار کریگا جنت میں داخل ہوگا ،یہ دونوں کام ہیں تو بہت آسان مگر ان پر عمل کرنے والے لوگ بہت کم ہیں۔تم میں سے کوئی ہر نماز کے بعد دس مرتبہ سُبْحَانَ اللہِ ، دس مرتبہ اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ اور دس مرتبہ اَللہُ اَکْبَرُپڑھ لیا کرے تویہ زبان پر ڈیڑھ سو ہیں جبکہ میزان میں پندرہ سو ہیں۔پھر جب وہ اپنے بستر کی طرف آئے تو تینتیس مرتبہ سُبْحَانَ اللہِ، تینتیس مرتبہ اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ اورچونتیس مرتبہ اَللہُ اَکْبَرُ کہے، یہ زبان پر تو سو ہیں جبکہ میزان میں ایک ہزار ہیں ۔'' 

    پھر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ،''تم میں سے کون ہے جو روزانہ پچیس سوگناہ کرتاہو؟ ''عر ض کیا گیا،''یارسول اللہ! انہیں کیسے گِنا جاسکتا ہے؟ '' فرمایا،'' تم میں سے کوئی شخص نماز میں ہوتاہے تو شیطا ن اس کے پاس آتا ہے اور اس سے کہتاہے کہ'' یہ بات یادکر، وہ بات یاد کر ''اور جب وہ سونے لگتاہے تو اسے یہ کلمات پڑھنے سے پہلے ہی سلادیتاہے۔''
(سنن ابن ماجہ ، کتاب اقامۃ الصلاۃ ،باب مایقال بعد التسلیم ،رقم ۹۲۶ ،ج۱ ، ص ۴۹۷)
(۱۳۲۹)۔۔۔۔۔۔ حضرت سیدنا زید بن ارقم رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ سرکارِ والا تَبار، ہم بے کسوں کے مددگار، شفیعِ روزِ شُمار،
Flag Counter