Brailvi Books

جنت میں لے جانے والے اعمال
46 - 736
کتاب وسنت پر عمل کرنے کا ثواب
کتاب وسنت پر عمل کرنے کے ثواب کے بارے میں قرآن پاک کی کئی آیات ہیں ، چنانچہ ارشاد ہوتا ہے،
(1) قُلْ اِنۡ کُنۡتُمْ تُحِبُّوۡنَ اللہَ فَاتَّبِعُوۡنِیۡ یُحْبِبْکُمُ اللہُ وَ یَغْفِرْ لَکُمْ ذُنُوۡبَکُمْ ؕ
ترجمہ کنزالایمان :اے محبو ب تم فرمادو کہ لوگو! اگر تم اللہ کو دوست رکھتے ہو تو میرے فرمانبردار ہوجاؤ اللہ تمہیں دوست رکھے گا اور تمہارے گناہ بخش دے گا ۔(پ3 ، آل عمران:31)
(2)مَنْ یُّطِعِ الرَّسُوۡلَ فَقَدْ اَطَاعَ اللہَ
ترجمۂ کنزالایمان :جس نے رسول کا حکم مانا بیشک اس نے اللہ کا حکم مانا۔(پ5 ، النساء : 80)
(3) اِنَّمَا کَانَ قَوْلَ الْمُؤْمِنِیۡنَ اِذَا دُعُوۡۤا اِلَی اللہِ وَ رَسُوۡلِہٖ لِیَحْکُمَ بَیۡنَہُمْ اَنۡ یَّقُوۡلُوۡا سَمِعْنَا وَ اَطَعْنَا ؕ وَ اُولٰٓئِکَ ہُمُ الْمُفْلِحُوۡنَ ﴿51﴾وَمَنۡ یُّطِعِ اللہَ وَ رَسُوۡلَہٗ وَ یَخْشَ اللہَ وَ یَتَّقْہِ فَاُولٰٓئِکَ ہُمُ الْفَآئِزُوۡنَ ﴿52﴾
ترجمۂ کنزالایمان :مسلمانوں کی بات تو یہی ہے جب اللہ اور رسول کی طرف بلائے جائیں کہ رسول ان میں فیصلہ فرمائے کہ عر ض کریں ہم نے سنا اور حکم مانا اور یہی لوگ مراد کو پہنچے اور جو حکم مانے اللہ اور اس کے رسول کا اور اللہ سے ڈرے اور پر ہیز گا ری کرے تو یہی لوگ کامیاب ہیں ۔(پ 18، النور: 51 ۔ 52)
(4) فَالَّذِیۡنَ اٰمَنُوۡا بِہٖ وَعَزَّرُوۡہُ وَنَصَرُوۡہُ وَاتَّبَعُوا النُّوۡرَ الَّذِیۡۤ اُنۡزِلَ مَعَہٗۤ ۙ اُولٰٓئِکَ ہُمُ الْمُفْلِحُوۡنَ ﴿157﴾٪قُلْ یٰۤاَیُّہَا النَّاسُ اِنِّیۡ رَسُوۡلُ اللہِ اِلَیۡکُمْ جَمِیۡعَاۨ الَّذِیۡ لَہٗ مُلْکُ السَّمٰوٰتِ وَالۡاَرْضِ ۚ لَاۤ اِلٰہَ اِلَّا ہُوَ یُحْیٖ وَیُمِیۡتُ ۪ فَاٰمِنُوۡا بِاللہِ وَرَسُوۡلِہِ النَّبِیِّ الۡاُمِّیِّ الَّذِیۡ یُؤْمِنُ بِاللہِ وَکَلِمٰتِہٖ وَاتَّبِعُوۡہُ لَعَلَّکُمْ تَہۡتَدُوۡنَ ﴿158﴾
ترجمہ کنزالایمان :تو وہ جو اس پر ایمان لائیں اور اس کی تعظیم کریں اور اسے مدد دیں اور اس نور کی پیروی کریں جو اس کے ساتھ اترا وہی بامراد ہوئے تم فرماؤ اے لوگو میں تم سب کی طرف اس اللہ کا رسول ہوں کہ آسمانوں اور زمین کی بادشاہی اسی کو ہے اس کے سوا کوئی معبود نہیں جلائے اور مارے تو ایمان لاؤ اللہ اور اس کے رسول بے پڑھے غیب بتانے والے پر کہ اللہ اور اس کی باتو ں پر ایمان لاتے ہیں اور ان کی غلا می کرو کہ تم راہ پاؤ۔(پ9 ، الاعراف : 157،158)
Flag Counter