Brailvi Books

جنت میں لے جانے والے اعمال
44 - 736
(۴۱)۔۔۔۔۔۔ حضرتِ سیدنااَنس رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ حضورِ پاک، صاحبِ لَولاک، سیّاحِ افلاک صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلّم نے فرمایا کہ ''کیا میں تمہیں سب سے زیادہ جودو کرم والے کے بارے میں خبر نہ دوں ؟ اللہ عزوجل سب سے زیادہ جودوکرم والا ہے اور میں اولادِ آدم علیہ السلام میں سب سے زیادہ سخی ہوں اور میرے بعد ان میں سے زیادہ سخی وہ شخص ہے جو علم حاصل کرے پھر اپنے علم کو پھیلائے، اسے قیامت کے دن ایک امت کے طور پر اٹھایا جائے گا اور ان کے بعد سب سے بڑا سخی وہ شخص ہے جو اللہ عزوجل کی رضا کے حصول کے لئے اپنے آپ کووقف کردے یہاں تک کہ اسے قتل کردیا جائے۔ ''
(مسند ابویعلی ، مسند انس بن مالک ، رقم ۲۷۸۲، ج ۳، ص ۱۶)
(۴۲)۔۔۔۔۔۔ حضرتِ سیدنا سہل بن سعد رضی اللہ تعالیٰ عنہ فرماتے ہیں کہ سیِّدُ المبلغین، رَحْمَۃ لِّلْعٰلَمِیْن صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلّم نے فرمایا ، کہ''اللہ عزوجل کی قسم ! تمہاری رہنمائی سے ایک شخص کو ہدایت مل جائے تو یہ تمھارے لئے سرخ اونٹوں سے بہتر ہے ۔''
(بخاری ، کتاب الجہاد،رقم۲۹۴۲،ج۲،ص۲۹۴،)
(۴۳)۔۔۔۔۔۔ حضرتِ سیدنا ابو ہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ اللہ عزوجل کے مَحبوب، دانائے غُیوب، مُنَزَّہ عَنِ الْعُیوب صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلّم نے فرمایا ، کہ''جو ہدایت کی طرف بلائے تو اسے ہدایت کی پیروی کرنے والوں کے اجر کے برابر ثواب ملے گا اور ان کے ثواب میں سے کچھ بھی کم نہ ہوگا اور جو گمراہی کی طرف بلائے اس پر گمراہی کی پیروی کرنے والوں کے گناہوں کی مثل گناہ لازم ہوگا اور ان پیروی کرنے والوں کے گناہ سے کچھ بھی کم نہ ہو گا۔ ''
(صحیح مسلم ، کتا ب العلم ، باب من سن سنۃ حسنۃ اوسیئۃ الخ، رقم ۲۶۷۴، ص ۸ ۳ ۱۴)
(۴۴)۔۔۔۔۔۔ حضرتِ سیدنا ابن مسعود رضی اللہ تعالی عنہ فرماتے ہیں کہ میں نے نور کے پیکر، تمام نبیوں کے سَرْوَر، دو جہاں کے تاجْوَر، سلطانِ بَحرو بَرصلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلّم کو فرماتے ہوئے سنا، کہ'' اللہ عزوجل اس شخص کو ترو تازہ رکھے جس نے ہم سے کچھ سنا پھر اسے اسی طرح آگے پہنچادیا جیسے سنا تھا ، کیونکہ جن تک علم پہنچایا جائے گا ان لوگوں میں سے کچھ لوگ اس سننے والے سے زیادہ یا د رکھنے والے ہونگے''۔
   (سنن ترمذی ، کتاب العلم ، رقم ۲۶۶۶، ج ۴، ص ۲۹۹)
(۴۵)۔۔۔۔۔۔ حضرتِ سیدنا زید بن ثابت رضی اللہ تعالیٰ عنہ فرماتے ہیں کہ میں نےشہنشاہِ خوش خِصال، پیکرِ حُسن وجمال،، دافِعِ رنج و مَلال، صاحب ِجُودو نوال، رسولِ بے مثال، بی بی آمنہ کے لال صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلّم کو فرماتے ہوئے سنا کہ''اللہ عزوجل اس شخص کو تروتازہ رکھے جس نے ہم سے کوئی بات سنی پھر دوسرے تک پہنچا دی کیونکہ کچھ علم کے حامل زیادہ سمجھ دا ر لوگوں تک علم
Flag Counter