Brailvi Books

جنت میں لے جانے والے اعمال
439 - 736
 (۱۲۴۹) ۔۔۔۔۔۔ حضرتِ سیدتنا ام ھانی رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں کہ میں نے بارگاہِ رسالت میں عرض کی ،''یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم! میں بو ڑھی اور کمزور ہوگئی ہو ں لھذا آپ مجھے ایسا عمل بتائیے جسے میں بیٹھ کر کر تی رہو ں۔''نبی مُکَرَّم،نُورِ مُجسَّم، رسول اکرم، شہنشاہ ِبنی آدم صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلّم نے ارشا د فرمایا،'' سو مرتبہ اللہ عزوجل کی تسبیح بیا ن کرو (یعنی سُبْحَا نَ اللہِ کہہ لیا کرو )تو یہ تمہا رے لئے اولاد اسماعیل میں سے سو غلا م آزاد کرنے کے برا بر ہے اور سو مرتبہ اللہ عزوجل کی تحمید کر لیا کرو (یعنی اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ کہہ لیا کر و) یہ تمہا رے لئے سو کجاوے اور زین والے گھوڑے را ہِ خدا عزوجل میں دینے سے بہتر ہے اور سو مرتبہ اللہ عزوجل کی بڑائی بیا ن کرلیا کرو (یعنی اَللہُ اَکْبَرُکہہ لیا کر و )یہ تمہا رے لئے سو قربا نیوں کے برا بر ہے اور سو مرتبہ لَااِلٰہَ اِلَّا اللہُ کہہ لیا کر و ۔ ''

    سیدنا ابو خلف رضی اللہ عنہ کہتے ہیں ،''میرا خیال ہے کہ اسکی فضیلت یہ بیا ن فرمائی کہ''یہ زمین وآسمان کے درمیان کی ہر چیز کو بھردے گا اوراس دن تجھ سے افضل عمل کسی کا نہ اٹھا یا جائے گا سوائے اس شخص کے کہ جو تیر ی مثل عمل کر ے ۔''

    ایک رو ایت میں یہ اضا فہ ہے،'' اور لَاحَوْ لَ وَلَا قُوَّۃَ اِلَّا بِاللہِ کہا کرو یہ کسی گناہ کو با قی نہ چھوڑے گا اور اس جیسا کوئی عمل نہیں ۔''
   (مسند امام احمد بن حنبل، رقم ۲۶۹۷۷، ج ۱۰، ص ۲۶۴)
Flag Counter