Brailvi Books

جنت میں لے جانے والے اعمال
438 - 736
ب! پانچ چیزیں کتنی اچھی ہیں کہ میزان میں ان سے وزنی کوئی چیز نہیں ہوگی وہ
سُبْحَانَ اللہِ ،اَلْحَمْدُلِلّٰہِ، لَااِلٰہَ اِلَّا اللہُ ، اوراَللہُ اَکْبَرُ
کہنا اور مسلمان کااپنے نیک وصالح بچے کے مرجانے پر ثواب کی امید پر صبر کرنا ہے۔ ''
(الاحسان بترتیب صحیح ابن حبا ن ،کتاب الرقائق ،با ب الاذکار ،رقم ۸۳۰ ،ج۲ ،ص ۹۹)
(۱۲۴۵)۔۔۔۔۔۔ حضرتِ سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ تعالی عنہ فرماتے ہیں کہ ''جب میں تمہیں کوئی حدیث سناتاہوں تو اس کی تائید میں کتا ب اللہ عزوجل کی آیت پیش کرتاہوں، (پھر فرمایا)بیشک بند ہ جب
سُبْحَانَ اللہِ ،اَلْحَمْدُلِلّٰہِ، لَااِلٰہَ اِلَّا اللہُ ،اَللہُ اَکْبَرُاور تَباَرَکَ اللہ
 کہتاہے تو ملائکہ ان کلمات کو پکڑ لیتے ہیں اور انہیں اپنے پروں کے نیچے چھپا لیتے ہیں ،پھر ان کا گزر فرشتوں کے جس گروہ پر بھی ہوتاہے وہ ان کلمات کے کہنے والے کیلئے استغفار کرتے ہیں ،پھر حضرتِ سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ تعالی عنہ نے یہ آیت کریمہ تلاوت فرمائی :
اِلَیۡہِ یَصْعَدُ الْکَلِمُ الطَّیِّبُ وَالْعَمَلُ الصَّالِحُ یَرْفَعُہٗ ؕ
ترجمہ کنزالایمان:اسی کی طر ف چڑھتا ہے پاکیزہ کلام اور جو نیک کام ہے وہ اسے بلند کرتاہے ۔''(پ 22 ، الفاطر :10)
(المستدرک، کتا ب التفیسر، باب ۱۴۰۳، رقم ۳۶۴۲ ،ج۳ ،ص ۲۰۴)
(۱۲۴۶)۔۔۔۔۔۔ حضرتِ سیدنا سعد بن ابو وقاص رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ ہم سرکارِ والا تَبار، ہم بے کسوں کے مددگار، شفیعِ روزِ شُمار، دو عالَم کے مالک و مختار، حبیبِ پروردگارصلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلّم کی با رگا ہ میں حاضر تھے کہ آپ نے فرمایا،'' کیا تم میں سے کوئی رو زانہ ایک ہزار نیکیا ں کما نے سے عا جز ہے؟'' حا ضر ین میں سے ایک شخص نے عرض کیاکہ'' ہم میں سے کوئی ایک ہزار نیکیا ں کیسے کما سکتا ہے ؟'' فرمایا،'' اگروہ سو مرتبہ تسبیح یعنی
سُبْحَا نَ اللہِ
کہے تو اسکے لئے ایک ہزار نیکیا ں لکھی جا تی ہیں یا ایک ہزار گناہ مٹا دئیے جا تے ہیں ۔''
   (صحیح مسلم کتا ب الذکرو الدعاء ، باب فضل التہلیل والتسبیح، رقم ۲۶۹۸ ص ۱۴۴۷)
 (۱۲۴۷)۔۔۔۔۔۔ حضرت سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے مروی ہے كہ نور کے پیکر، تمام نبیوں کے سَرْوَر، دو جہاں کے تاجْوَر، سلطانِ بَحرو بَرصلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلّم نے فرمایا،''جس نے سو مرتبہ
لَااِلٰہَ اِلَّا اللہُ
اور سومرتبہ
اَللہُ اَکْبَرُ
کہا تو یہ اسکے لئے دس غلا م آزاد کر نے اور سا ت اونٹ یا گا ئے قربا ن کرنے سے بہتر ہے ۔''
 (۱۲۴۸)۔۔۔۔۔۔ حضرت سیدنا ابو امامہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ آقائے مظلوم، سرورِ معصوم، حسنِ اخلاق کے پیکر،نبیوں کے تاجور، مَحبوبِ رَبِّ اکبرصلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلّم نے فرمایا،''جس نے سو مرتبہ
سُبْحَا نَ اللہِ وَبِحَمْدِہٖ
کہا تو اس کا یہ عمل سو اونٹ قربان کرنے کے برا بر ہے اور جس نے سو مرتبہ
اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ
 (طبرانی کبیر ،رقم۷۵۳۴، ج۸، ص ۱۱۵)
Flag Counter