Brailvi Books

جنت میں لے جانے والے اعمال
437 - 736
(۱۲۴۱)۔۔۔۔۔۔ حضرتِ سیدنا عبد اﷲ بن عمر رضی اﷲتعالی عنہما سے روایت ہے کہ شہنشاہِ خوش خِصال، پیکرِ حُسن وجمال،، دافِعِ رنج و مَلال، صاحب ِجُودو نوال، رسولِ بے مثال، بی بی آمنہ کے لال صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلّم نے فرمایا ،'' جس نے
سُبْحَانَ اللہِ وَالْحَمْدُلِلّٰہِ وَلَااِلٰہَ اِلَّا اللہُ وَاللہُ اَکْبَرُ
کہا اس کے لئے ہر حر ف کے بدلے دس نیکیاں لکھی جائیں گی ۔''
(طبرانی اوسط ،رقم ۶۴۹۱، ج۵،ص۳۲)
(۱۲۴۲)۔۔۔۔۔۔ حضرتِ سیدنا ابو ہریرہ رضی اللہ تعالی عنہ سے روایت ہے كہ نور کے پیکر، تمام نبیوں کے سَرْوَر، دو جہاں کے تاجْوَر، سلطانِ بَحرو بَرصلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلّم نے فرمایا ،'' جب تم جنت کی کیا ریوں سے گزروتو ان میں سے کچھ چن لیاکرو ۔''صحابہ کرام عليہم الرضوان نے عرض کیا،''جنت کی کیاریاں کیا ہیں؟ ''فرمایا'' مساجد ۔''میں نے عرض کیا ،''اور سبزہ کیا ہے؟'' فرمایا
''سُبْحَانَ اللہِ وَالْحَمْدُلِلّٰہِ وَلَااِلٰہَ اِلَّا اللہُ وَاللہُ اَکْبَرُ ۔''
 (سنن ترمذی، کتا ب الدعوات ،رقم ۳۵۲۰ ، باب ۸۷،ج۵، ص ۳۰۴)
(۱۲۴۳)۔۔۔۔۔۔ حضرتِ سیدنا ابو ذررضی اللہ تعالی عنہ فرماتے ہیں کہ چند صحابہ کرام علیہم الرضوان نے عرض کیا،'' یارسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم! مال دار لوگ اجر لے گئے، جس طر ح ہم نماز پڑھتے ہیں وہ بھی نماز پڑھتے ہیں اور جس طرح ہم روزے رکھتے ہیں وہ بھی روزے رکھتے ہیں اور وہ اپنے فا ضل مال کے ذریعہ صدقہ بھی کرتے ہیں۔''خاتِمُ الْمُرْسَلین، رَحْمَۃُ الِّلْعٰلمین، شفیعُ المذنبین، انیسُ الغریبین، سراجُ السالکین، مَحبوبِ ربُّ العلمین، جنابِ صادق و امين صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلّم نے ارشادفرمایا،'' کیا اللہ عزوجل نے تمہارے لئے کوئی ایسی چیز نہیں بنائی جو تم صدقہ کر سکو ؟''پھر فرمایا ،'' بیشک
سُبْحَانَ اللہِ
کہنا صدقہ ہے اور
اَللہُ اَکْبَرُ
کہنا صدقہ ہے اور
اَلْحَمْدُلِلّٰہِ
کہنا صدقہ ہے اور
اَمْرٌبِالْمَعْرُوْفِ
یعنی نیکی کی دعوت دینا صدقہ ہے اور
نَہْیٌ عَنِ الْمُنْکَرِ
یعنی برائی سے روکنا صدقہ ہے اور تمہار ے لئے تمہاری شرمگاہوں میں صدقہ ہے۔'' 

    صحابہ کرام رضی اللہ تعالی عنہم نے عرض کیا،'' یارسول اللہ! کیا ہم میں سے کوئی اپنی شہوت پوری کرے تو کیا اس کے لئے اس میں ثواب ہے ؟ ''فرمایا''تمہارا کیا خیال ہے کہ اگر وہ اپنی شہوت ذریعۂ حرام سے پوری کرے تو کیا اسے گناہ ہوگا؟'' (پھرفرمایا )''اسی طرح اگر وہ اپنی شہوت حلال ذریعے سے پوری کرے تو اس کے لئے اس میں ثواب ہے ۔''
(صحیح مسلم ،کتا ب الزکاۃ، باب بیان ان اسم الصدقۃ یقع..الخ ،رقم ۱۰۰۶، ص ۵۰۳)
(۱۲۴۴)۔۔۔۔۔۔ حضرتِ سیدنا ابوسلمی رضی اللہ تعالی عنہ فرماتے ہیں کہ میں نے تاجدارِ رسالت، شہنشاہِ نُبوت، مَخْزنِ جودوسخاوت، پیکرِ عظمت و شرافت، مَحبوبِ رَبُّ العزت،محسنِ انسانيت صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلّم کو فرماتے ہوئے سنا ،''خوب! بہت خو
Flag Counter