Brailvi Books

جنت میں لے جانے والے اعمال
434 - 736
سُبْحَانَ اللہِ وَالْحَمْدُ لِلّٰہِ وَلاَ اِلٰہ، اِلَّا اللہُ وَاللہُ اَکْبَرُ پڑھنے کا ثواب
(۱۲۲۷)۔۔۔۔۔۔ حضرتِ سیدنا ابو مالک اشعری رضی اللہ تعالی عنہ سے روایت ہے كہ نور کے پیکر، تمام نبیوں کے سَرْوَر، دو جہاں کے تاجْوَر، سلطانِ بَحرو بَرصلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلّم نے فرمایا ،'' صفائی نصف ایمان ہے اور
اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ
کہنا میزان کو بھر دیتاہے اور
سُبْحَانَ اللہِ وَبِحَمْدِہٖ
کہنا زمین وآسمان کے درمیان ہر چیز کو بھر دیتا ہے اور نماز نور ہے ،صدقہ برہان ہے، صبر روشنی ہے ، قرآن تیرے لئے دلیل ہے یا تیرے خلاف دلیل ہے ۔جب کوئی شخص صبح کرتاہے تو اپنی جان بیچنے والا ہوتا ہے پھر یاتو اسے آزاد کردیتاہے یاہلاک کردیتاہے۔''
 (صحیح مسلم ،کتا ب الطہارۃ ،با ب فضل الوضوء ،رقم۲۲۳ ،ص ۱۴۰)
(۱۲۲۸)۔۔۔۔۔۔ ام المومنین حضرتِ سیدتنا عائشہ صدیقہ رضی اللہ تعالی عنہا سے روایت ہے کہ شہنشاہِ مدینہ،قرارِ قلب و سینہ، صاحبِ معطر پسینہ، باعثِ نُزولِ سکینہ، فیض گنجینہ صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلّم نے فرمایا ،'' اولا دآدم میں سے ہر انسان کو تین سوساٹھ جوڑوں کے ساتھ پیدا کیا گیا تو جب کوئی آدمی اللہ عزوجل کی بڑائی بیان کرتے ہوئے تین سو ساٹھ مرتبہ
اَللہُ اَکْبَرُ
یا
اَلْحَمْدُلِلّٰہِ
یا
سُبْحَانَ اللہِ
یا
اَسْتَغْفِرُاللہَ
کہتا ہے یا مسلمانوں کے راستے سے کوئی پتھر یا کا نٹے دار جھاڑی یا ہڈی ہٹا دیتا ہے یا نیکی کا حکم دیتا ہے یا کسی برائی سے منع کرتا ہے تو اس دن شام تک کے لئے اپنے آپ کو جہنم سے نجات دلادیتاہے ۔''
(صحیح مسلم ،کتا ب الزکاۃ، باب بیان ان اسم الصدقۃ یقع علی کل نوع من المعرو ف،رقم ۱۰۰۷، ص ۵۰۳)
(۱۲۲۹)۔۔۔۔۔۔ حضرتِ سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ تعالی عنہ سے روایت ہے كہ حضورِ پاک، صاحبِ لَولاک، سیّاحِ افلاک صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلّم نے فرمایا ،
''سُبْحَانَ اللہِ وَالْحَمْدُلِلّٰہِ وَلَااِلٰہَ اِلَّا اللہُ وَاللہُ اَکْبَرُ
کہنا مجھے ہر اس چیز سے زیادہ محبو ب ہے جس پر سورج طلوع ہوتا ہے ۔''
   (صحیح مسلم، کتا ب الذکرو الدعاء، باب فضل التہلیل والتسبیح ،رقم ۲۶۹۵ ،ص ۱۴۴۶)
(۱۲۳۰)۔۔۔۔۔۔ ایک صحابی رضی اللہ تعالی عنہ سے روایت ہے كہ نور کے پیکر، تمام نبیوں کے سَرْوَر، دو جہاں کے تاجْوَر، سلطانِ بَحرو بَرصلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلّم نے فرمایا ،'' سب سے افضل کلام
سُبْحَانَ اللہِ وَالْحَمْدُ لِلّٰہِ وَلَااِلٰہَ اِلَّا اللہُ وَاللہُ اَکْبَر
ہے۔''
(مسند احمد بن حنبل ، حدیث بعض اصحاب النبی صلی اللہ علیہ وسلم ،رقم ۱۶۴۱۲،ج ۵، ص ۵۲۵)
حدیث نمبر۱۲۳۱:حضرت ِ سیدنا سَمُرَ ہ بن جُنْدَب رضی اللہ تعالی عنہ سے روایت ہے کہ حضورِ پاک، صاحبِ لَولاک، سیّاحِ افلاک صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلم نے ارشادفرمایا’’ اﷲ عزوجل کو پیارے کلمات چار ہیں
سُبْحَانَ اللہِ   اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ  لَااِلٰہَ اِلَّا اللہُ  اَللہُ اَکْبَرُ
 جس کلمہ سے ابتدا کرو مضر (نقصان رساں) نہیں۔‘‘
    (سنن الترمذی ،کتا ب الدعوات، باب۶۰، رقم ۳۴۷۳ ،ج۵، ص۲۸۶)
حدیث نمبر۱۲۳۲:حضرت سیدناعبداللہ ابن مسعودرضی اللہ تعالیٰ عنہ بیان کرتے ہیں کہ حضورنبی ٔ کریم صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلمنے ارشاد فرمایا:شبِ معراج میری ملاقات ابراہیم علیہ السلام سے ہوئی انہوں نے فرمایا: ’’یارسول اﷲصلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلم اپنی امت کو میرا سلام فرمادیں اور انہیں بتادیں کہ جنت کی زمین بہت زرخیز ہے۔ وہاں کا پانی بہت شیریں اورجنت میں سفید زمین بہت ہے وہاں کے درخت یہ کلمات ہیں:
سُبْحَانَ اللّٰہِ  وَالْحَمْدُ لِلّٰہِ وَلَااِلٰہَ اِلَّا اللّٰہُ وَاللّٰہُ اَکْبَرُ۔‘‘
(سنن الترمذی،کتاب الدعوات عن رسول اللہ ﷺ،باب ماجاء فی فضل التسبیح والتکبیر،الحدیث: ۳۴۷۳،ج۵،ص۲۸۶)
Flag Counter