Brailvi Books

جنت میں لے جانے والے اعمال
433 - 736
وَبِحَمْدِہٖ
پڑھتا ہے اس کے گنا ہ مٹادئیے جاتے ہیں اگر چہ سمندرکی جھاگ کے برابرہوں۔''
(سنن الترمذی، کتا ب الدعوات ، باب ۶۱،رقم ۳۴۷۷ ،ج ۵، ص ۲۸۷)
(۱۲۲۳)۔۔۔۔۔۔ حضرتِ سیدنا زید بن سہل انصاری رضی اللہ تعا لی عنہ سے روایت ہے كہ نور کے پیکر، تمام نبیوں کے سَرْوَر، دو جہاں کے تاجْوَر، سلطانِ بَحرو بَرصلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلّم نے فرمایاکہ جس نے'
' لَااِلٰہَ اِلاَّ اللہُ''
کہا وہ جنت میں داخل ہوگا ۔''یایہ فرمایا،'' اس کے لئے جنت واجب ہوجائے گی ،اور جس نے سومرتبہ
سُبْحَانَ اللہِ وَبِحَمْدِہٖ
کہا اللہ عزوجل اسکے لئے ایک لاکھ چوبیس ہزار نیکیاں لکھے گا ۔''صحابہ کرا م علیہم الرضوان نے عر ض کیا، ''یارسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم! پھر تو ہم میں سے کوئی بھی ہلاکت میں مبتلا ء نہ ہوگا۔''فرمایا،'' کیوں نہیں !تم میں سے ایک شخص بے شمارنیکیا ں لے کر آئے گا کہ اگر ان نیکیوں کوکسی پہاڑ پر رکھ دیا جائے تو اس سے بھی زیادہ وزنی ہو جائیں پھر نعمتیں آئیں گی اور ان تما م نیکیوں کو لے جائیں گی پھر اللہ عزوجل اپنی دو رحمتوں سے فضل فرمائے گا ۔''
 (المستدرک ،کتاب التو بۃ ،باب من قال لا الہ الا اللہ وجبت لہ الجنۃ ،رقم ۷۷۱۴، ج ۵، ص۳۵۶)
(۱۲۲۴)۔۔۔۔۔۔ حضرتِ سیدنا ابو اُمَامَہ رضی اللہ تعالی عنہ سے روایت ہے كہ سرکارِ والا تَبار، ہم بے کسوں کے مددگار، شفیعِ روزِ شُمار، دو عالَم کے مالک و مختار، حبیبِ پروردگارصلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلّم نے فرمایا ،'' جس نے سومرتبہ
سُبْحَانَ اللہِ وَبِحَمْدِہٖ
کہاتو وہ سو اونٹ قربان کر نے والے کے بر ابرہوگا ۔''
(مجمع الزوائد، کتا ب الاذکار، باب ماجاء فی الباقیات الصالحات ونحوھا، رقم ۱۶۸۶۵ ،ج۱۰ ،ص ۱۰۷)
سُبْحَانَ اللہِ وَبِحَمْدِہٖ سُبْحَانَ اللہِ الْعَظِیْمِ پڑھنے کا ثواب
(۱۲۲۵)۔۔۔۔۔۔ حضرتِ سیدنا ابو ہریرہ رضی اللہ تعالی عنہ سے روایت ہے کہ آقائے مظلوم، سرورِ معصوم، حسنِ اخلاق کے پیکر،نبیوں کے تاجور، مَحبوبِ رَبِّ اکبرصلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلّم نے فرمایا،'' دو کلمے
سُبْحَانَ اللہِ وَبِحَمْدِہٖ سُبْحَانَ اللہِ الْعَظِیْم
زبان پر ہلکے ،میزان پر بھاری اور رحمن عزوجل کو پسند ہیں ۔''
(صحیح مسلم، کتاب الذکروالدعا، باب فضل التہلیل والتسبیح،رقم ۲۶۹۴، ص ۱۴۴۶)
(۱۲۲۶)۔۔۔۔۔۔ حضرتِ سیدنا ابن عباس رضی اللہ تعالی عنہ سے روایت ہے کہ نبی مُکَرَّم،نُورِ مُجسَّم، رسول اکرم، شہنشاہ ِبنی آدم صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلّم نے فرمایا ،'' جس نے
سُبْحَانَ اللہِ وَبِحَمْدِہٖ سُبْحَانَ اللہِ الْعَظِیْمِ اَسْتَغْفِرُاللہَ وَاَتُوْبُ اِلَیْہِ
کہا اس کے لئے اس کلمے کو اسی طرح لکھ لیا جائے گا پھر اسے عرش کیساتھ معلق کردیا جائے گا اوراس شخص کا کوئی گناہ اسے نہ مٹا سکے گا یہاں تک کہ جب وہ قیامت کے دن اللہ عزوجل کے ساتھ ملاقات کریگا تووہ کلمہ اسی طرح مہر بند ہوگا جس طرح اس نے کہاتھا ۔''
(مجمع الزوائد، کتا ب الاذکا ر باب ماجاء فی سبحان اللہ وبحمدہ... الخ، رقم ۱۶۸۷۸، ج ۱۰، ص ۱۱۲)
Flag Counter